مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 164 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 164

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 164 ارشادات حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی بحث میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن ہمارے عملی نمونے صحیح ہوں گے۔تو یہ تعصب خود بخو دز ائل ہو جائے گا،ختم ہو جائے گا۔نوجوانوں کے ذریعے جو نمونے قائم ہوں گے وہ زیادہ پرکشش ہوتے ہیں۔وہ زیادہ دوسروں کو Attract کر رہے ہوتے ہیں کہ جن کے نوجوان اس قسم کے نمونے دکھانے والے ہوں اس جماعت کی حالت کیا ہوگی تو آپ اپنے عملوں سے اس طرح پھر آنحضرت گا اسوہ پیش کر رہے ہوں گے۔تو تمام شکوے جو ہیں ان لوگوں کے وہ آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گے چند ایک نسل پرست جو ہیں یہاں وہ تو ہوتے ہی ہیں ہر جگہ ان کے علاوہ عمومی طور پر فضا کو امن اور محبت سے بھرنے میں آپ کا کردار سب سے زیادہ ہوگا۔پس جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ عہد کو پورا کرتے ہوئے۔بغیر تھکے ایک تسلسل کے ساتھ ایک توجہ کے ساتھ اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں پیدا کریں۔دعوت الی اللہ سے غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں پہلے سے بڑھ کر عبادت کی طرف توجہ دیں ان نیک اعمال کو بجالانے کی کوشش کریں جن کا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں حکم فرمایا ہے اور پھر اس کے ذریعہ سے (دین حق ) کی خوبصورت تعلیم کو اس علاقے میں پھیلائیں۔ان لوگوں میں بہت سارے ایسے ہیں جو لوگ آنحضرت اور ( دین حق ) کے خلاف باتیں لاعلمی کی وجہ سے کرتے ہیں۔جب آپ کے عمل یہ ہوں گے تو وہ غلط فہمیاں بھی دور ہوں گی۔ان کو علم بھی ہوگا۔اور کئی جگہ ایسا تجربہ ہوا ہے کہ جب ان کو صحیح ( دین حق کی تعلیم دی گئی، ان کو بتایا گیا تو انہوں نے اعتراف کیا لوگوں نے کہ آج ہمیں (دین حق) کا صحیح پتہ لگا ہے۔اس لئے نوجوان ہی ہیں جنہوں نے ان اعلیٰ اخلاق کو اپنانا ہے اور (دین حق کی صحیح تعلیم کو دنیا میں پھیلانا ہے۔اپنے ماحول میں پھیلانا ہے۔پس جیسا کہ میں نے کہا اس بارے میں ایک تسلسل سے یہ کوشش کبھی نہ تھکنے کا خیال بھی دل میں لاتے ہوئے کرتے چلے جائیں آپ نے تو خدام الاحمدیہ میں بھی یہ عہد کیا ہے کہ جان ، مال ، وقت کی قربانی دیں گے۔تو ان نمونوں کو پیش کرنے کے لئے پھر آپ کو قربانیاں بھی دینی پڑیں تو دینی ہوں گی۔تبھی آپ عہد نبھانے والے ہوں گے اور انشاء اللہ پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کے عملی نمونے آپ کی قربانیاں آپ کو ( دعوت الی اللہ کے ) میدان میں بھی کامیاب کرتی ہیں۔ایک خاموش ( دعوت الی اللہ ) بھی ہو رہی ہوگی۔اور جب آپ عملی طور پر ( دعوت الی اللہ ) کریں گے تو تب بھی آپ کی ( دعوت الی اللہ ) میں مدگار بن رہے