مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 161 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 161

161 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخام ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم نے معاشرے کی برائیوں سے بچنے کی لئے ایک راستہ ہمیں بتایا کہ استغفار کرو اور پھر اس کے ساتھ نیک اعمال بھی کرو جو انسان کو خدا کے قریب کرتے ہیں۔پس اپنی حالتوں کو بدلنے کے لئے استغفار کریں اور پھر نیک عمل کرنے کی طرف توجہ دیں بہت زیادہ کیونکہ نیک اعمال ہیں جو پھر تو بہ پر قائم رکھتے ہیں لیکن انسان ایک غلط کام کرتا ہے اور اس کے بعد تو بہ کرتا ہے لیکن کل کو پھر وہی کام کر کے پھر اسی حالت میں آجاتا ہے تو جب تو بہ کریں تو ساتھ یہ بھی عہد کریں کہ میں نے وہ کام دوبارہ نہیں کرنا تبھی آپ کی حالت بدلے گی اور پھر اللہ تعالیٰ کے آپ فضلوں کے وارث ٹھہریں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں انہی کی طرف توجہ دیتا ہوں جو نیک اعمال بجالاتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں اور تو بہ کرتے ہوئے میری طرف رجوع کرتے ہیں۔پس نیک اعمال کے بغیر حقیقی تو یہ نہیں ہو سکتی۔اس بات کو ہمیشہ یادرکھیں۔اور نیک اعمال نیک صحبت سے ہی ملنے کی توفیق ملتی ہے۔اس لئے جو جماعتی پروگرام ہیں اجلاس ہیں۔میٹنگز ہیں، ( بیت الذکر ) سے تعلق ہے، ( بیت الذکر ) میں آنا ہے نمازوں کے لئے اجتماعوں پر آنا ہے پھر MTA کے پروگرام سننے ہیں آج کل اللہ تعالیٰ نے یہ انعام بھی دیا ہوا ہے آپ کو تو ان چیزوں سے آپ کا رابطہ رہے گا۔تو نیک اعمال کرنے کی طرف بھی توجہ پیدا ہوتی رہے گی۔پھر جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ اچھی فطرت والے جو ہیں ان کو دوست بنا ئیں نہ کہ اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنے والوں کو ، اوٹ پٹانگ فیشن کرنے والوں کو، عجیب وغریب حلیے رکھنے والوں کو۔تو یہ باتیں ہیں جو حقیقی احمدی بنانے اور قرآن کریم کے حکموں پر عمل کرنے اللہ تعالیٰ کے قریب کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔ان مجلسوں کی ایک قسم جو آپ کے اخلاق پر اثر انداز ہوتی ہے، ایسی مجالس ہیں جہاں بظاہر بڑے سلجھے ہوئے لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، لباس بھی اچھے ہیں، بڑے سو بر نظر آ رہے ہوتے ہیں بیٹھے ہوئے۔وضع قطع بڑی اچھی ہوتی ہے۔رکھ رکھاؤ۔اگر بولیں نہ تو لگتا ہے بہت انتہائی شریف لوگ ہیں لیکن اپنی پرائیویٹ مجلسوں میں دوسروں پر ہنسی ٹھٹھا کر رہے ہوتے ہیں۔مذاق اڑا رہے ہوتے ہیں۔یہ پلاننگ کر رہے ہوتے ہیں کہ کس کو کس طرح نیچے گرانا ہے۔یا فلاں نے یہ بات کی تو میں نے ضرور اس کا جواب دینا ہے، فلاں جگہ جا کے پبلک جگہ پر۔تو ان چیزوں سے آپ خدام کو بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اگر دیکھیں بھی دوسروں کو بڑوں کو چاہیئے وہ احمدی ہو تو آپ بچیں کہ میرا فرض یہ ہے کہ میں نے اپنے آپ کو اس سے