مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 66 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 66

66 ارشادات حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم کی اصلاح ہو اور زیادہ سے زیادہ کو جو نظام کا سسٹم ہے اس میں پرویا جائے۔پھر بعض لوگ اچھے بھلے نظام میں پروئے بھی ہوئے ہیں لیکن اپنے مسائل کو حل نہیں کرتے۔تو اس کے لئے کوشش ہونی چاہیے۔جماعتی سطح پر اس طرح کی coordination ہو کہ پتا لگ جائے کہ فلاں خادم ہے اس کی انفارمیشن لجنہ سے ملی ہے کہ اس کا اپنے گھر والوں سے، بیوی بچوں سے اچھا سلوک نہیں۔تو بعض دفعہ وہ جماعتی عہد یدار کی بات نہیں مانتے تو خدام الاحمدیہ کے ذریعہ سے اسے اپنے ہم عمروں کے ذریعہ سے کہلوایا جاسکتا ہے۔سمجھایا جاسکتا ہے۔پیار سے، محبت سے، دوستانہ ماحول میں۔اور بہت ساری برائیاں ہیں ان کے بارے میں تربیت کی ضرورت ہے۔سوراور شراب کا کاروبار نہ کریں پھر بہت سارے لوگ ایسے کاروبار کر رہے ہیں، حالانکہ چھوڑ بھی سکتے ہیں وہ کاروبار، جس میں سور وغیرہ کھلانے کا کام، گوشت کاٹنے کا کام ہے وہ چھوڑ کے کوئی شریفانہ کام بھی کر سکتے ہیں۔کہتے یہی ہیں کہ ہم کوشش کر رہے ، ہمیں کام نہیں ملتا اس لئے ہم یہ کام کر رہے ہیں، بڑی مجبوری ہے۔حالانکہ سب سے اچھا کام یہاں ان ملکوں میں ابھی بھی ہے وہ ٹیکسی کا ہے، گو مشکل ہے لائسنس لینا، زبان بھی شاید آنی چاہیے اور بہت سارے قواعد بھی آنے چاہئیں، قانون کا پتا ہونا چاہیئے۔لیکن اس کے علاوہ بھی کام تلاش کئے جاسکتے ہیں۔اپنے کام بعض کر سکتے ہیں۔تو یہ جو اس قسم کے کام جو کر رہے ہیں ناریسٹورنٹ میں جہاں ما لک کو کہا جاسکتا ہے کہ اس کا ؤنٹر پر نہیں مجھے فلاں جگہ رکھ لو فلاں کام کے لئے رکھ لو تو مان جاتے ہیں۔جس سے ان کے یہ غلط قسم کے کام جو ہیں یہ ختم ہو جائیں۔پھر یوں آہستہ آہستہ وہ حس مر جاتی ہے گو کہ اس طرح واضح حکم تو نہیں ہے شراب کے بارے میں کہ کشید کرنے والا ، پلانے والا ، بنانے والا ، رکھنے والا، بیچنے والا ہر قسم کے لوگ جہنمی ہیں لیکن یہ تو حکم ہے نہ کہ ناجائز ہے۔اس کا گوشت کھانا حرام ہے اور اس میں سے گندگی آتی ہے تو ایسے کام جن کو ناپسند کیا گیا ہے، کراہت کا اظہار بھی کیا گیا ہے اُس سے باقی اضطراری حالت ایسی کوئی ہوتی نہیں کہ بھو کا کوئی مر رہا ہے جس کی وجہ سے وہ کام کر رہا ہے۔اگر ایسی حالت ہو تو خاص حالات ہیں جو تربیت کے شعبے کو پتا ہونے چاہئیں کہ اس کے ایسے حالات ہیں اور ان کے لئے اس حد تک اُس کو اجازت دی جاسکتی ہے کہ اس عرصہ میں اپنا کام تلاش کرو۔گو کہ بعض باتیں لوگوں کی ذاتی اور پرسنل باتیں ہوتی ہیں لیکن اس