مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 35
35 ارشادات حضرت خلیفة لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم با اخلاق، باکردار، قانون کی پابند ، محنت کرنے والے لوگ اور اُن لوگوں کی جماعت سمجھا جاتا ہے۔تو اگر آپ لوگوں کی کسی بھی حرکت سے جو غلط حرکت ہو، معاشرے پر جو اثر پڑتا ہے وہ جماعت کو بدنام کرنے والا ہوتا ہے اور پھر جماعت کے ساتھ آپ کے خاندان کو بدنام کرنے والا ہوتا ہے۔اس لئے ہمیشہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایک احمدی ہونے کی حیثیت سے جب تک آپ احمدی ہیں یا تو احمدیت سے انکاری ہو جائے کوئی ، جب احمدی ہیں اور جماعت کے ساتھ تعلق قائم کیا ہے تو احمدی ہونے کی حیثیت سے آپ کا ایک مقام ہے اور اُس کی آپ نے ہر صورت حفاظت کرنی ہے اور اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے حفاظت کرنی ہے۔اُس کے آگے جھکتے ہوئے اس کی حفاظت کرنی ہے۔جماعت کی بدنامی کا باعث نہ بنیں تو یہ چیز ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ بہت ساری حرکتیں جو ہیں انسان کر جاتا ہے یہ سمجھتے ہوئے کہ کوئی مجھے دیکھ نہیں رہا۔لیکن اگر آپ کے ذہن میں یہ رہے گا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ایسی ہے جس کی ہر جگہ نظر ہے وہ دلوں کا بھی حال جانتا ہے وہ ایک رات کے اندھیرے میں بھی کسی شخص کو دیکھ رہا ہے جو پرائیویٹ مجلس میں بھی آپ کی ساری باتوں کا علم رکھنے والا ہے۔جو آپ دو شخص اگر اکٹھے بیٹھے ہیں اُن کی باتوں کو بھی جاننے والا ہے اگر کسی مجلس میں کوئی باتیں ہورہی ہوں اُن کو بھی جاننے والا ہے۔ہر فعل اور ہر قول جو آپ کا ہے۔ہر عمل جو آپ کا ہے، اُس کو وہ دیکھنے والا ہے تو آپ لوگوں کو احساس رہے گا کہ ایک ذات جو مجھے دیکھ رہی ہے اور اُس نے ان ان چیزوں سے مجھے منع کیا ہے۔بڑی کھول کے ہمارے سامنے اللہ تعالیٰ نے برائیاں بھی سامنے رکھ دیں قرآن کریم میں، آگے پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث میں ان برائیوں کا ذکر بھی فرما دیا۔پھر اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مزید کھول کے ان کی وضاحت فرما دی ، تو ان سب برائیوں سے ہم نے بچنا ہے۔اور ان تمام نیکیوں کو اختیار کرنا ہے۔تا کہ معاشرے میں ایک اہم کردار جو ہے ہم وہ ادا کر سکیں۔لغویات میں پڑنے والے تو بہت سارے لوگ ہیں۔لیکن معاشرے میں بہتر کردارادا کرنے والے بہت تھوڑے ہوتے ہیں اور ایک احمدی نے تو پھر باریک سے باریک گہرائی میں جا کے بھی جو چھوٹی سے چھوٹی برائی اُس کو بھی چھوڑنا ہے ، تاکہ وہ جماعت کے لئے بھی نیک نامی کا باعث ہو اور اپنے کردار کو بنانے میں بھی وہ مددگار ہوں۔تو ان باتوں کو ہمیشہ ذہن نشین رکھیں کہ تعلیم جو آپ حاصل کر رہے ہیں