مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 156 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 156

156 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم ہے کہ یقینا آ نحضرت اللہ تعالیٰ کے پیارے نبی اور رسول ہیں۔جنہوں نے ہمیں خدا تک پہنچنے کا راستہ دکھایا جن کے ساتھ جڑنے سے ہی اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم ہوتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس زمانے کے امام ہیں جن کے سپر د اس زمانے کی اصلاح کی گئی ہے جنہوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ میں اپنے آقا حضرت محمد مصطفی کی لائی ہوئی شریعت کو دنیا میں دوبارہ اس کی اصل خوبیوں کے ساتھ قائم کرنے کے لئے دنیا میں بھیجا گیا ہوں تاکہ بندے اور خدا کا حقیقی تعلق قائم ہو پس ہم میں سے ہر ایک جو عقل اور شعور رکھتا ہے اس کو یہ جائزہ لینا چاہیے کہ کیا میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شامل ہو کر آپ کے اس مقصد کو سمجھا ہے اور اس مقصد کو پورا کرنے میں آپ کا مددگار ہورہا ہوں یا نہیں۔پس جب آپ میں سے ہر ایک اپنا اس رنگ میں جائزہ لے گا تو اس مقصد کی طرف توجہ پیدا ہوگی جو انسان کے اس دنیا میں آنے کا مقصد ہے جو کہ اس پیدا کرنے والے خدا کی عبادت کرنا ہے۔پس یہ عبادت کا مقصد اس وقت حاصل ہو سکتا ہے جب اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق اس طرف توجہ دیں گے۔اور وہ طریق ہے پانچ وقت کی نمازیں۔اس عمر میں نو جوانی کی عمر میں ماحول کے زیر اثر بے شمار برائیوں کے خیال شیطان انسان کے دل میں ڈالتا ہے، نو جوانوں کے دل میں ڈالتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم حقیقی رنگ میں نمازوں کی طرف توجہ دو گے تو یہ تمہاری نمازیں تمہاری برائیوں کے اور تمہارے درمیان روک بن جائیں گی۔شیطان تمہارے دل میں وسوسے اور برائیاں نہیں ڈال سکے گا۔اگر حقیقی رنگ میں تم نمازیں ادا کرنے والے ہو۔اور برائیوں کا اور ماحول کی بیہودگیوں کا تم پر قبضہ نہیں ہوگا پس پہلی بنیادی چیز یا درکھیں کہ اپنی نمازوں کی آپ نے حفاظت کرنی ہے۔وقت پر اور توجہ سے ادا کرنے کی کوشش کرنی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”نماز پڑھو۔نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی کنجی ہے۔“ پس ہمیشہ یاد رکھیں کہ حضرت مسیح موعود کی جماعت میں شامل ہونے کا فائدہ تبھی ہو گا جب آپ کی اس تعلیم پر آپ عمل کریں گے اس چابی کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جس سے آپ کی سعادت کا پتہ لگے۔آپ کو مزید سعادتیں۔سعادتوں کے رستے نظر آئیں۔جب آپ تمام سعادتوں کی کنجی یعنی نماز کی حفاظت کرنے والے ہوں گے۔تو یہی کنجی ہے جس سے آپ کے دل کے دروازے پھر باقی نیکیوں کے لئے بھی