مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 101 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 101

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم اولاد کی اصلاح کے لئے دعا 101 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی اولاد کی اصلاح کے ضمن میں ایک اور قرآنی دعا اَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي ( سورة الاحقاف: 16 ) که میرے بچوں کی بھی اصلاح فرما، کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولا د اور بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ جاتے ہیں اور اکثر بیوی کی وجہ سے ان کی وجہ سے بھی اکثر انسان پر مصائب شدائد آ جایا کرتے ہیں بڑی سخت مصیبتیں آجایا کرتی ہیں تو اولاد کے لئے بہت دعا کرنی چاہئے۔فرمایا ” تو ان کی اصلاح کی طرف بھی پوری توجہ کرنی چاہئے اور ان کے واسطے بھی دعائیں کرتے رہنا چاہئے۔“ (احکام جلد 12 نمبر 16 مورخہ 2 مارچ 1908 صفحہ 6، ملفوظات جلد پنجم صفحہ 456 جدید ایڈیشن) والدین کے احسانات کا بدلہ نہیں اتارا جا سکتا پھر والدین کا وجود ہے، یہ ایسا وجود ہے کہ انسان تمام عمر بھی ان کے احسانوں کا بدلہ نہیں اتار سکتا اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ وہ جو کچھ بھی تمہارے ساتھ سلوک کریں، تمہارے سے سختی کریں، نرمی کریں، تم نے ہر حال میں ان سے نرمی اور محبت کا سلوک کرنا ہے۔تم نے ان کی کسی بری لگنے والی بات پر بھی اُف تک نہیں کہنی۔صبر سے ہر چیز کو برداشت کرنا ہے۔ہمیشہ ان سے نرمی اور پیار کا معاملہ رکھنا ہے کیونکہ تمہارے بچپن میں ان کی جو تمہارے لئے قربانیاں ہیں تم ان کا احسان نہیں اتار سکتے۔اور یہ کہہ کر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کے لئے اس طرح دعا کیا کرو کہ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا ( سورة بنی اسرائیل: 25) کہ اے میرے رب ان دونوں پر رحم کر جس طرح ان دونوں نے بچپن میں میری تربیت کی تھی۔حدیث میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مٹی میں ملے اس کی ناک مٹی میں ملے اس کی ناک۔یہ الفاظ آپ نے تین دفعہ دہرائے۔یعنی ایسا شخص قابل مذمت ہے، بڑا بد بخت اور بدقسمت ہے۔لوگوں نے عرض کی کونسا شخص؟ تو آپ نے فرمایا وہ شخص جس نے اپنے بوڑھے ماں باپ کو پایا اور ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہوسکا۔(مسلم کتاب البر والصلۃ باب رغم انف من ادرک ابویه ) ایک دوسری روایت میں یہ بھی ہے کہ جس نے رمضان پایا اور اپنے گناہ نہ بخشوائے اور والدین کو پایا اور