مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 61 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 61

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 61 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی میں سے داعیان الی اللہ کا نتیجہ کیا ہے؟ نام کے تو داعیان الی اللہ نہیں ؟ رپورٹ تو پیش ہو جاتی ہے۔ہم نے یہ پروگرام بنایا، یہ پروگرام بنایا، یہ پروگرام بنایا۔ہم یہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے۔لیکن آپ کو یہ فکر کھانی چاہیے کہ جو پروگرام دیا ہے اُس کا نتیجہ کیا نکلا؟ حملہ آپ نے کہا ( دعوت الی اللہ کا ) پروگرام بنانا ہے۔دس سٹال لگانے ہیں مثلاً 1:۔اُن دس سٹالوں میں سے کتنے لگے؟ 2:۔اُن دس سٹالز میں کتنے لوگ آئے؟ 3:۔اُن دس سٹالز کا لٹریچر کتنا تقسیم ہوا ؟ 4:۔اُن دس سٹالز میں کس کس قومیت کے لوگ آئے؟ 5:۔کتنا کتنا لٹریچر کس کس زبان کا نکلا ؟ پھر ( دعوت الی اللہ ) کے جو انفرادی پروگرام ہیں ، اُن داعیان الی اللہ کے کتنوں کے ساتھ رابطے 1۔وہ رابطے کس حد تک پہنچے ہوئے ہیں؟ 2 - کس کس قوم کے ہیں؟ 3: کتنی قومیتیں آکے آباد ہو چکی ہیں؟ 4: کس کس قومیت کے ساتھ آپ کے رابطے ہیں؟ اور ان کا نتیجہ کیا نکلا؟ 5: کسی قسم کے سوال وہ پوچھنے والے لوگ ہیں؟ 6:۔ابھی اُن سے مذہبی گفتگو شروع ہوئی ہے یا صرف ابھی تعارف ہی ہورہا ہے؟ 7: کس قسم کا لٹریچر اُن کو چاہیے؟ 8:۔اُن کے خاص particular,specific کوئی سوالات ہیں؟ 9:۔اُن سوالات کے لئے جواب دینے کے لئے ہمیں کس قسم کا مواد چاہیے؟ 10: کس قسم کے علماء سے گفتگو کرانے کی ضرورت ہے؟ 11:۔اگر ہر داعی الی اللہ کا ایک ایک آدمی سے رابطہ ہے تو کس سٹیج پر اب تک وہ رابطہ پہنچا ہوا ہے؟ کتنی تو قعات ہیں ان میں سے پھل حاصل کرنے کی؟