مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 43
43 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم حضور انور نے استفسار فرمایا کہ یہ پروسیسنگ انجینئر نگ کیا ہے، کیا ہوتا ہے اس میں کوئی انگریزی دان بتائے مجھے اسکا۔یہ کیا ہے کیا سبجیکٹ بنتا ہے۔اس پر ایک طالب علم نے حضورانور کو بتایا کہ وہ جو کھانے کے بڑے بڑے ٹینکر ہوتے ہیں اُس میں پروسیسنگ ہوتی ہے۔اس پر حضور انور نے سوال کرنے والے طالب علم سے پوچھا کہ آپ مجھے بتائیں کہ Mathametics میں کتنے نمبر آئے تھے۔جس پر انہوں نے گول مول سا جواب دیا۔حضور انور نے فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ آپ پروسیسنگ انجینئر نگ میں کر لیں۔اس میں آپ جنرل پروسیسنگ میں بھی جا سکتے ہیں اور دوسری پروسیسنگ میں بھی جا سکتے ہیں۔ٹھیک ہے! اور اس میں جاب اپر چونٹی بھی میرا خیال ہے بہتر ہوں گی۔ایک طالب علم نے بتایا کہ میں اس وقت ڈپلومہ تھیس کر رہا ہوں۔ہارڈ ویئر ڈیویلپمنٹ میں۔الیکٹریکل انجینئر نگ میں۔حضور آپ کا کیا خیال ہے کہ آگے پڑھنا چاہیے یا جاب کر لینا زیادہ مناسب ہے؟ حضور انور نے فرمایا کہ اگر آپ پڑھ سکتے ہیں تو ڈپلومہ کی بجائے آپ ڈگری کیوں نہیں کرتے؟ اس کے بعد آپ ماسٹرز کر سکتے ہیں حضور انور نے پوچھا کہ یہ سرٹیفیکیٹ ہے یا ڈگری ہے حضور انور نے بتایا کہ ڈگری ہے۔فرمایا تو پھر میرا خیال ہے آپ ماسٹر ز کریں دو سال اور۔بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ بعض کمپنیز امپلائی کر لیتی ہیں اور اجازت دیتی ہیں کہ اس کے ساتھ انسان فر در اسٹڈی کر لے۔اگر اس طرح کی صورتحال ہے تو کر لیں تا کہ وہ جو آپ کی فنانشل پرابلم ہے وہ بھی حل ہوتی رہے ساتھ ساتھ۔اگر کوئی ہے تو !! اگر افورڈ کر سکتے ہیں یا پھر یہ صورتحال ہوتی ہے کہ کچھ عرصہ دو تین سال جاب کریں۔پھر اسٹڈی کر لیں یہاں تو یہ بھی ہوتا ہے۔موقعے ملتے رہتے ہیں۔لیکن ماسٹر ز کم از کم کرنی چاہئے جو پڑھ سکتے ہیں لڑکے۔اب یہ زمانہ ایسا نہیں ہے کہ ماسٹرز سے کم پر گزارا ہو سکے۔حضور انور نے مزید فرمایا کہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر یا ڈگری بھی کر لیں گے تو وہ کافی ہو جاتی ہے۔لیکن آپ کی جو لائن ہے نا۔ہارڈ ویئر ڈیویلپمنٹ تو کمپیوٹر سے ریلیٹڈ ہو جائے گی۔اس میں اگر آپ اور کر لیں تو اچھا ہے آج کل کمپنیاں چھوٹی ڈگری کو کنسیڈ نہیں کرتیں زیادہ تر۔اس میں کر لیں تو اچھی بات ہے ماسٹرز کر لیں۔ٹھیک ہے!! میں جو سمجھتا ہوں۔باقی اپنے حالات تو آپ خود جانتے ہیں۔طالب علم کے یہ پوچھنے پر کہ فارن کنٹریز کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اس میں جہاں تک فارن سٹوڈنٹس کے لئے انڈرگریجویشن یا پوسٹ گریجویشن ماسٹرز کا جہاں تک تعلق سوال ہے وہاں کافی زیادہ فیسیں ہوتی