مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 44 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 44

44 ارشادات حضرت خلیفة لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم ہیں۔بلکہ باقی کورسز کے لئے بھی ہوتی ہیں۔لیکن نیوزی لینڈ نے ایک نئی سکیم شروع کی ہے اس میں جو پی ایچ ڈی ہے اس کے لئے انہوں نے کافی سہولتیں مہیا کی ہیں سٹوڈنٹس کے لئے۔فارن سٹوڈنٹس کے لئے پی ایچ ڈی اگر کرنی ہے تو وہاں جاسکتے ہیں۔نہیں تو پیسے بہت لگتے ہیں یہاں سے دگنے پیسے لگیں گے آپ کے۔بہت مہنگی پڑھائی ہے وہاں۔حمد ایک طالب علم نے حضور انور کے استفسار پر بتایا کہ وہ سول انجینئر نگ کر رہے ہیں اور اکنامکس کی لائن لینا چاہتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ ماسٹر ز میں آپ اکنامکس میں کیوں جانا چاہتے ہیں؟ اس میں خدمت خلق کا بھی کوئی چانس نہیں ہے اور فنانشلی بھی کوئی فائدہ نہیں ہونا۔حضور انور نے فرمایا کہ یا تو آپ آرکیٹیکٹ میں جائیں یا پھر کنسٹرکشن سائیڈ میں جائیں ایک طالب علم نے حضور انور کو بتایا کہ یہاں جرمنی میں خاص طور پر ماسٹر ز بالکل مفت ہے اور اگر ہیں بھی تو اتنی کم ہیں ان کو ہر کوئی افورڈ کر سکتا ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ جن کو داخلہ مل جاتا ہے بڑی اچھی بات ہے وہ کریں۔جن کو نہیں ملتا اور جن کے واقف کار پاکستان میں ہوں وہ ان کو کہہ سکتے ہیں وہ وہاں چلے جائیں (نیوزی لینڈ )۔باقی اگر اس طرح یہاں مفت ہے تو یہ انفارمیشن آپ ان کو بھجوائیں ربوہ پاکستان میں بھی اور قادیان میں بھی نظارت تعلیم کو۔تا کہ وہاں ہمارے احمدی لڑکے جو ہیں جنہوں نے آگے فر در اسٹڈی ( مزید تعلیم حاصل کرنی ہے۔وہ یہاں آ کے کر سکیں۔اسی طرح انہوں نے حضور انور کو بتایا کہ یہاں پی ایچ ڈی میں بھی کچھ نہ کچھ ضرور دیتے ہیں کم از کم اتنا ضرور دیتے ہیں کہ انسان گزارا کر سکے بلکہ بعض اوقات زیادہ بھی دے دیتے ہیں۔حضور انور کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ اسٹنٹ شپ کی جو پے منٹ ہوتی ہے وہ دے دیتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ یہ آپ بتا ئیں انفارمیشن اچھی بات ہے۔نورالدین جرمنی شمارہ نمبر 2006،4ء)