مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 10
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 10 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی ہم اللہ اور رسول کے حکموں پر چلیں گے اور سب برائیوں کو چھوڑیں گے اور تمام نیکیوں کو اختیار کریں گے۔ہمیں ہر برائی کو چھوڑنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہئے۔اگر انسان کا ارادہ پکا ہو،اور اللہ تعالیٰ سے فضل مانگ رہے ہوں تو یہ ہو نہیں سکتا کہ برائیاں نہ چھٹیں اور آپ اس قابل نہ ہوسکیں کہ دوسروں کو نیکیوں کی تلقین کرنے والے بنیں۔سچ کو مان کر پھر انسان جھوٹ کس طرح بول سکتا ہے اور امانت کی ادائیگی کا عہد کر کے پھر کس طرح خیانت ہوسکتی ہے۔پس ہر احمدی جو بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوا ہے اس کا بیعت کا عہد بھی ایک امانت ہے۔اور کبھی کسی احمدی کو احمدیت کی تعلیم پر عمل نہ کر کے اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل نہ کر کے خیانت کا مرتکب نہیں ہونا چاہئے۔پس ہر احمدی اس پر سختی سے عمل کرے کہ نہ تو ذاتی طور پر اور نہ جماعتی طور پر خیانت کا مرتکب ہوگا۔اگر کسی کے سپر دکوئی جماعتی خدمت ہے تو وہ اسے نہایت ایمانداری سے ادا کرے گا۔اگر کسی کو جماعتی اموال کا نگران بنایا گیا ہے تو وہ اس کی نہایت ایمانداری سے حفاظت کرے گا اور کبھی کسی خیانت کا مرتکب نہیں ہوگا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فرمایا ہے کہ تم اپنی امانت کی ادائیگی کے معیاروں کو اس قدر بلند کرد که اگر دنیاوی معاملات میں بھی کوئی شخص تمہارے ساتھ خیانت سے پیش آچکا ہے تو پھر بھی تم اس سے خیانت نہ کرو۔اگر اس کی کوئی امانت تمہارے پاس ہے تو اس کو لوٹا دو۔تو پھر دین کے معاملے میں اس کا کس قدر احساس ہمیں رکھنا چاہئے۔۔۔۔الفضل انٹر نیشنل 20 تا 26 مئی 2005ء)