مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 219
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 219 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کہیں کہ اچھی طرح جائزہ لے لیں کوئی خادم رہ نہ گیا ہو۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو بتایا گیا کہ صرف چھ خدام ایسے ہیں جو رابطہ نہیں کرتے اور جماعتی پروگراموں میں بھی شامل نہیں ہوتے۔حضور انور نے فرمایا آپ ان کو کہیں کہ ہم اجازت دیتے ہیں تم چندہ نہ دو لیکن تربیتی پروگراموں میں تو شامل ہوں۔حضور انور نے فرمایا جب شامل ہوں گے، نمازیں پڑھیں گے تو چندہ دینے کی عادت بھی پڑ جائے گی۔نائب صدر صاحب نے بتایا کہ صدر مجلس جو کام ان کے سپرد کرتے ہیں وہ اس کو انجام دیتے ہیں۔مہتم تربیت سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ خدام کی مجموعی تعداد میں سے کتنے پانچ وقت نماز ادا کرتے ہیں اور کتنے ہیں جو باجماعت پڑھتے ہیں۔حضور انور نے دریافت فرمایا کہ ہر مجلس میں مرکز کے علاوہ بھی نما ز سنٹر ہے۔حضور انور نے ہدایت فرمائی جو خدام کمزور ہیں اور نمازوں پر نہیں آتے ان کمزوروں کو ساتھ لانے کے لئے مضبوط خدام ان کے ساتھ لگائیں۔ایسے خدام ہوں جو ان کو نمازی بنانے والے ہوں۔ایسے نہ ہوں کہ خود بھی ان کے ساتھ مل کر بے نمازی ہو جائیں۔حضور انور نے مہتم تربیت سے دریافت فرمایا کہ کتنے خدام ایسے ہیں جو MTA پر خطبہ سنتے ہیں۔حضور انور نے جائزہ لینے کے بعد فرمایا جو خطبہ نہیں سنتے ان کے لئے پلان بنا ئیں۔پھر حضور انور نے دریافت فرمایا۔قرآن کریم پڑھنے والے خدام کی تعداد کیا ہے، جو تلاوت قرآن کریم میں با قاعدہ نہیں ہیں۔ریگولر نہیں ہیں ان کی تعداد کیا ہے۔جو مہینہ میں پندرہ دن تلاوت کرنے والے ہیں ان کی تعداد کیا ہے۔حضور انور نے فرمایا جو تلاوت نہیں کرتے وہ پندرہ دن تو کرنے والے ہوں۔جب مہینہ میں پندرہ دن تلاوت کریں گے تو ان کو مستقل عادت پڑ جائے گی۔حضور انور نے مہتم تربیت سے دریافت فرمایا کہ آپ کا تربیتی پلان کیا ہے۔بتایا گیا کہ دوتر بیتی کلاسز اس سال منعقد ہورہی ہیں اور یہ کوشش کر رہے ہیں کہ خدام وصیت کے نظام میں شامل ہوں۔حضور انور نے اب تک کی صورتحال کا جائزہ لیا اور فرمایا بھی بہت کام ہونے والا ہے۔حضور انور نے خدام کی مرکزی مجلس عاملہ میں سے بھی نماز باجماعت ادا کرنے والوں کا جائزہ لیا اور فرمایا جو عاملہ کا مبر کم از کم ایک نماز با جماعت نہیں پڑھتا وہ دوسروں کو کیا کہے گا۔حضور انور نے عاملہ کے ممبران سے دریافت فرمایا کہ روزانہ تلاوت کرنے والے کتنے ہیں۔حضور انور نے فرمایا روزانہ تلاوت کی عادت