مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 218
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 218 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ آسٹریلیا کے ساتھ میٹنگ * (18اپریل 2006ء) نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ آسٹریلیا کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔حضور انور نے دعا کروائی۔حضور انور نے تمام شعبوں کا باری باری جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔معتمد صاحب نے بتایا کہ خدام الاحمدیہ کی آٹھ مجالس ہیں۔حضور انور نے فرمایا آٹھ مجالس کے ساتھ کام کرنے اور رابطہ وغیرہ کرنے میں دقت تو نہیں ہے۔کیا آپ کا سب سے رابطہ صحیح ہے۔حضور انور کے دریافت کرنے پر معتمد صاحب نے بتایا کہ سات مجالس با قاعدگی سے اپنی رپورٹ بھجواتی ہیں۔صرف ایک مجلس با قاعدہ نہیں ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ اس مجلس کو بھی ریگولر کریں اور اپنی رپورٹ ہر ماہ با قاعدگی سے مرکز کو بھی بھجوایا کریں۔مہتم تعلیم نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب الوصیت خدام کے مطالعہ کے لئے مقرر کی گئی ہے۔حضور انور نے فرمایا آپ سال میں خدام سے دو امتحان کیوں نہیں لیتے۔آپ خدام سے دو امتحان لیں اور مزید کتب مطالعہ کے لئے رکھیں اور اس کے علاوہ آپ کا جو نصاب ہے قرآن کریم کی دعائیں وغیرہ ان کو یاد کروانی ہیں وہ کرائیں۔حضور انور نے فرمایا کہ خلافت جوبلی منصوبہ کے تعلق میں جو دعائیں ہیں وہ بھی سب کو یاد کروائیں۔فرمایا ان کو اچھے طریق سے خوبصورت کارڈ کی شکل میں تیار کر کے اور گھروں میں دیں فرمایا یہ دعائیں بھی تمام خدام کو روزانہ پڑھنی چاہئیں۔حضور انور نے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب جو آپ کے نصاب کا حصہ ہیں اس کے علاوہ اپنے ریگولر نصاب کے لئے کتب مرکز سے منگوا ئیں اور خدام کو پڑھنے کے لئے دیں۔مہتم مجنید سے حضور انور نے خدام کی تجنید کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ہدایت دی کہ اپنی مجالس کو