مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 94
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 94 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ ملازمتیں تلاش کریں کہ کہاں کہاں جاب نکل رہی ہے۔فرمایا فارغ رہنا، کوئی کام نہ کرنا اور گورنمنٹ کی طرف سے خرچ لے کر کھانا یہ تو صدقہ ہے۔اضطراری حالت میں کھانا چاہئے۔ایک احمدی کو چاہئے اپنی عزت نفس کا خیال رکھے ،خود کام کرے اور کما کر کھائے۔اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، فرمایا لسٹ بنا ئیں۔صدر صاحب کو دیں، ایک کمیٹی بنا ئیں اور کام کریں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا بہت سی بیماریاں فارغ بیٹھنے سے پیدا ہورہی ہیں۔خدام الاحمدیہ کو اس کام میں مستعد ہونا چاہئے۔مہتم عمومی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ سیر کے دوران جو خدام میرے ساتھ ہوتے ہیں ان کو سمجھائیں کہ ٹریفک روکا نہ کریں۔خصوصاً جو میرے ساتھ ہوتے ہیں ان کو زیادہ احتیاط کرنی چاہئے۔جب میں خود کھڑا ہو جاتا ہوں تو پھر روکنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔شعبہ مال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان کے بجٹ اور چندوں کا جائزہ لیا۔حضور انور نے فرمایا ایڈیشنل مہتم مال کا کام یہ ہوتا ہے کہ جو بقایا دار ہے اس سے چندہ وصول کریں اور یاد دہانیاں کروائیں۔مہتمم مقامی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ آپ کی فرنکفرٹ کی ۳۱ مجالس ہیں آپ کے پاس خدام بھی ہیں آپ اپنی تجنید مکمل کر سکتے ہیں۔مجلس خدام الاحمدیہ کے ساتھ یہ میٹنگ سوا چھ بجے تک جاری رہی۔آخر پر نیشنل مجلس خدام الاحمدیہ کے ممبران نے حضور انور کے ساتھ تصاویر بنوانے کی سعادت حاصل کی۔الفضل انٹر نیشنل 7 تا 13 اکتوبر 2005ء)