مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 84
84 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم حضور انور نے فرمایا پھر طلبا کی کونسلنگ کا بھی انتظام ہونا چاہئے۔طلبا کو بعض دفعہ یہ پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کونسا مضمون لیا جائے۔فرمایا طلبا کا رجحان دیکھ کر ان کو گائیڈ کر لیں۔نیز فرمایا آپ کے ہاں ڈاکٹر نعیم طاہر صاحب جیسے پڑھے لکھے موجود ہیں۔کچھ اور بھی مل جائیں گے۔یہ لوگ طلبا کو گائیڈ کریں کہ کونسی لائن لینی ہے، کونسا مضمون ان کے لئے بہتر ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ عمومار جحان یہ ہو گیا ہے کہ آسان سا مضمون لیا جائے اور جلدی پڑھائی کوختم کیا جائے۔فرمایا میرے نزدیک یہ بھی نہیں ہے۔کمپیوٹر میں بھی جاتے ہیں تو کمز ور شعبہ میں جاتے ہیں ، گرافکس میں جاتے ہیں۔اس کا اتنا فائدہ نہیں ہے۔کمپیوٹر انجنیئر نگ میں جانا چاہئے۔فرمایا اس طرح طلبا کی Proper کونسلنگ ہونی چاہئے تاکہ ان کے لئے بہتر مضمون کا انتخاب ہو سکے۔حضور انور نے فرمایا یہاں جرمنی میں دو چار لڑکوں نے مل کر جلسہ سالانہ کے لئے کارڈ بنائے ہیں اور پھر ان کا چیکنگ کا بہت اچھا سسٹم ہے۔اس طرح کے لوگوں کو دوسروں کو بھی گائیڈ کرنا چاہیئے۔حضور انور نے فرمایا مختلف شعبہ جات کے ماہرین کو بلوائیں جو لیکچر دیں، غیروں کو بھی بلوا سکتے ہیں۔ان کی کونسلنگ سے علم ہو گا کہ کونسا شعبہ ہے جو آگے دنیا اور مستقبل میں کام آنے والا ہے۔فرمایا اس لحاظ سے با قاعدہ کونسلنگ ہونی چاہئے۔اپی محدود سوچ رکھ کر نہیں کرنی اپنی سوچ کو وسیع کرنا ہوگا۔تو امید ہے انشاء اللہ اس سوچ سے آپ کریں گے تو حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کی خواہش تھی کہ ہمیں اتنے سائنسدان میسر آجائیں۔تو وہ جرمنی سے ہی میسر آجائیں۔خدا تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔آمین حضور انور نے فرمایا ایک احمدی طالبعلم کو اپنا کام دعا سے شروع کرنا چاہئے۔پڑھائی کریں اور دعا کریں۔امتحانات ہوتے ہیں تو پرچہ شروع کرنے سے پہلے دعا کریں۔یہ دوسروں کے لئے آپ کی انفرادیت ہوگی کہ آپ ہاتھ اٹھا کر پر چہ شروع ہونے سے قبل دعا کرتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ Phd کرنے کے لئے طلباء کی رہنمائی کریں۔طلبا اس لئے Phd کی طرف نہیں جاتے کہ وہ جلدی کوئی کام شروع کرنا چاہتے ہیں تا کہ پیسے کمانے لگ جائیں۔فرمایا کچھ لوگ ایسے نکلنے چاہئیں اور سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کو ایسے لوگوں کا انتخاب کرنا چاہئے جن میں اتنا پوٹینشل ہے کہ وہ آگے مزید