مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 64 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 64

64 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم آج کل کے معاشرے میں میاں بیوی کی جو آپس کی باتیں ہوتی ہیں وہ لوگ اپنے ماں باپ کو بتا دیتے ہیں اور پھر اس سے بعض دفعہ بدمزگیاں پیدا ہوتی ہیں۔لڑائی جھگڑے پیدا ہوتے ہیں۔بعض دفعہ ماں باپ کو خود عادت ہوتی ہے کہ بچوں سے کرید کرید کے باتیں پوچھتے ہیں۔پھر یہی جھگڑوں کا باعث بنتی ہیں۔اس لئے آپ نے فرمایا: میاں بیوی کی یہ باتیں خواہ کسی بھی قسم کی باتیں ہوں نہ ان کا حق بنتا ہے کہ دوسروں کو بتائیں اور نہ دوسروں کو پوچھنی چاہئیں اور سنی چاہئیں۔اگر اس نصیحت پر عمل کرنے والے ہوں تو بہت سارے جھگڑے میرے خیال میں خود بخود ختم ہو جائیں۔الفضل انٹر نیشنل 29 جولائی تا 11 اگست 2005ء)