مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 48
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 48 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ USA کے ساتھ میٹنگ * (27 جون 2005ء) کینیڈا میں سوا بارہ بجے نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ USA کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔حضور انور نے دعا کروائی۔تین نائب صدر ان کے کام کے بارہ میں حضور انور نے دریافت فرمایا۔اس پر صدر صاحب نے بتایا کہ ہماری 55 مجالس ہیں اور آٹھ ریجن ہیں۔بہت بڑا امریا ہے اس لئے تینوں نائب صدر ان کے تحت مختلف شعبہ جات تقسیم کئے ہوئے ہیں۔نا ئب صدر ان کے کام کے طریق کے بارہ میں حضور انور نے تفصیل سے جائزہ لیا۔حضور انور نے معتمد سے دریافت فرمایا کہ آپ کو کتنی مجالس رپورٹ بھجواتی ہیں، کیا با قاعدہ بھجواتی ہیں اور رپورٹس کیسے ملتی ہیں۔حضور انور نے فرمایا۔خواہ رپورٹس ای میل کے ذریعہ ملیں لیکن تمام مجالس کو اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ صدر صاحب ان کی تمام Activity سے باخبر ہیں۔مہتمم خدمت خلق نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ تین صد پچاس سے زیادہ خدام نے گزشتہ سال خون کا عطیہ دیا ہے۔حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کیا خدام اور ان کے خون کا گروپ وغیرہ رجسٹر ڈ ہیں کہ جب ضرورت ہوان کو بلایا جا سکے۔اس پر بتایا گیا کہ ہاں رجسٹر ڈ ہیں۔ہم نے اکٹھا خون بھی دیا ہے اور جب ان کو ضرورت ہو تو بلا لیتے ہیں۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ یہ تعداد کم ہے اس میں زیادہ خدام کو شامل ریں۔مہتمم صنعت و تجارت کے کام کا بھی حضور انور نے جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔مہتم تربیت نو مبائعین سے حضور انور نے نو مبائعین کی تعداد اور ان سے رابطوں اور ان کی تربیت کے بارہ میں تفصیل سے جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ہدایات دیں۔حضور انور نے فرمایا جن سے ابھی آپ کے رابطے نہیں ہوئے ان سے رابطے بحال کریں اور ان کو با قاعدہ اپنے نظام کا حصہ بنائیں۔