مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 116
116 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم حضور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نیک اولاد کی دعا کی تا کہ اسے اللہ کے حضور پیش کر سکیں۔بہت سی ماؤں نے حضرت مریم علیہالسلام کی یہ دعا کی کہ جو کچھ بھی میرے پیٹ میں ہے، اے اللہ ! اسے میں تجھے پیش کرتی ہوں۔اور یہ بھی صرف اسی وجہ سے ہے کہ ان کو حضرت مسیح موعود سے ایک سچا تعلق ہے۔اسی لئے اُن میں اپنے بچوں کو وقف نو میں پیش کرنے کی خواہش پیدا ہوئی اور اکثر جو خط آتے ہیں وقف نو کی اولاد کے لئے کہ ہمارے بچوں کو وقف نو میں شامل کریں، اکثریت ان میں سے احمدی ماؤں کے خط ہوتے ہیں۔تو یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس زمانے میں کہ جب مائیں چاہتی ہیں کہ بچے ہوں اور ان کے ذریعے سے دنیاوی خواہشیں پوری ہوں۔(احمدی مائیں) انہیں دین کی خاطر وقف کرتی ہیں۔ہمیشہ دعائیں کرتے رہیں حضور انور نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ پس آپ خوش قسمت ہیں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو ایسے ماں باپ عطا کئے جو اپنے بچوں کو خدا کی راہ میں پیش کرنے کے لئے ، دین کی خاطر وقف کرنے کے لئے ، خوشی سے تیار ہو گئے۔پس جہاں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اپنے ماں باپ کے لئے بھی دعا کریں کہ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرًا ( یعنی ان دونوں پر بھی رحم کر جس طرح ان دونوں نے بچپن میں میری تربیت کی ، اور میں باوجود دنیا کی چکا چوند کے، اس معاشرے میں رہتے ہوئے جہاں ہر طرف غلاظتیں ہیں بلوغت کی عمر کو پہنچ کر، اس تربیت اور دعا کی وجہ سے جو میرے والدین نے کی ،اے اللہ ! آج میں تیرے دین کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے اس ادارے میں داخل ہورہا ہوں۔ہمیشہ یہ دعا کریں کہ اے اللہ ہمیشہ مجھے اپنے والدین کا بھی عہد پورا کرنے کی توفیق دے اور مجھے اپنا عہد پورا کرنے کی بھی توفیق دے اور ہر موقع پر، ہر تکلیف میں، ہر امتحان میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کا ہی جواب دینے والے ہوں کہ تو مجھے انشاء اللہ صبر کرنے والوں اور ایمان پر قائم رہنے والوں میں سے پائے گا۔اگر آپ اس طرح اپنے عہد نبھاتے رہے تو تب ہی آپ وقف کے میدان میں کامیاب اور اللہ کا پیار حاصل کرنے والے ہوں گے۔اور اس طرح اللہ کی رضا حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے والے ہوں گے۔اور ہر موقعہ پر اللہ تعالیٰ خود آپ کو اپنا ہاتھ رکھ کر ہر مشکل سے نکالے گا۔ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے پیار کی نظر آپ پر ہوگی۔لیکن ہر قربانی کے لئے تیار ہونا اور ہر قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو اس روح کو قائم رکھتے ہوئے اپنے