مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 114 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 114

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 114 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ جامعہ احمدیہ برطانیہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب * ہفتہ یکم اکتوبر 2005ء وہ تاریخی دن ہے جب سیدنا حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جامعہ احمدیہ برطانیہ کا افتتاح فرمایا۔یہ براعظم یورپ کا پہلا جامعہ احمدیہ ہے جس میں یورپ بھر سے واقفین زندگی منتخب طلباء کو داخلے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔الفضل انٹر نیشنل سے اس کی رپورٹ پیش ہے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تشہد، تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ الحمد للہ ، آج UK کے جامعہ احمدیہ کا آغاز ہورہا ہے۔ویسے تو دو دن سے باقاعدہ طلباء آچکے ہیں لیکن Formal Opening آج ہو رہی ہے۔فی الحال UK کا جامعہ پورے یورپ کے لئے ہے فی الحال تو یہ جامعہ صرف یو کے کا جامعہ نہیں ہے بلکہ تمام یورپین ممالک کا جامعہ ہے۔کیونکہ اس میں مختلف ممالک سے آکر طلبہ داخل ہوئے ہیں۔اور جب تک کسی اور یورپین ملک میں جامعہ شروع نہیں ہو جاتا یہ ایک لحاظ سے جامعہ احمدیہ پورے یورپ کے لئے ہی ہے۔کیونکہ اس جامعہ احمدیہ نے ہی اس علاقہ کے واقفین نو نو جوانوں کو جنہوں نے اپنے آپ کو (مربی) بننے کے لئے پیش کیا ہے ، ان کو سنبھالنا ہے۔سوائے جرمنی کے باقی یورپین ممالک میں تو جماعت کی تعداد بہت تھوڑی ہے۔اور اگر اس کے بعد کبھی جامعہ کھلا تو ہو سکتا ہے کہ جرمنی کا نمبر ہی دوسرا ہو کیونکہ واقفین نو کی تعداد کے لحاظ سے اور وسائل کے لحاظ سے بھی وہی اس قابل ہے کہ جو جامعہ چلا سکتا ہے۔اور ہو سکتا ہے کہ جب جرمنی میں جامعہ کھل جائے تو یورپ کے جو اُس کے قریب کے بہت سارے ممالک کے طلباء ہیں وہ وہاں جا کر داخلے لیں۔والدین نو کی تعداد لاکھوں ہو جائے گی حضور انور نے فرمایا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے جب وقف نو کی تحریک فرمائی تھی تو فرمایا تھا کہ ہمیں