مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 111 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 111

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 111 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس خدام الاحمدیہ ناروے کے ساتھ میٹنگ * (24 ستمبر 2005ء) ساڑھے سات بجے نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ ناروے کی حضور انور کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔حضور انور نے دعا کروائی۔حضور انور نے معتمد سے دریافت فرمایا کہ آپ کی کتنی مجالس آپ کو رپورٹ بھجواتی ہیں۔فرمایا تمام مجالس سے رپورٹ لیا کریں اور ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی ماہانہ رپورٹ مجھے بھجوایا کریں۔فرمایا جس ماہ کوئی کام نہ ہوا ہو لکھ دیا کریں کہ کام نہیں ہوا۔لیکن رپورٹ با قاعدہ بھجوانی ہے۔مہتم مال سے حضور انور نے خدام الاحمدیہ کے سالانہ بجٹ ، چندہ دینے والے خدام کی تعداد اور چندہ کے معیار کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ آپ کے چندہ کا معیار بہت کم ہے۔اس بارہ میں سوچیں۔کوئی Base ہونی چاہئے۔صرف پیسے لینا مقصد نہیں ہے بلکہ قربانی کا مادہ پیدا کرنا مقصد ہے اور دیکھنا ہے قربانی کا مادہ کتنا پیدا کیا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا جتنا چندہ بھی لینا ہے روح ہونی چاہیئے کہ میں قربانی کرنی ہے۔فرمایا تربیت کا بھی کام ہے اور شعبہ مال کا بھی کام ہے کہ وہ مل کر کوشش کریں۔مہتمم اطفال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اطفال کی مجموعی تعداد ، معیار صغیر اور معیار کبیر کے اطفال اور ان کے چندوں اور سالانہ بجٹ کا جائزہ لیا۔مہتم تجنید کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ آپ کے پاس جو اطفال کی تجنید ہے وہ اطفال کو دے دیں اور اپنا بوجھ ہلکا کریں مہتم اطفال کی اپنی مجلس عاملہ ہوتی ہے۔اطفال کی تجنید کا ریکارڈ رکھنا ان کی اپنی ذمہ داری ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مہتم مجنید کو ہدایت فرمائی کہ اپنی تجنید ہر لحاظ سے مکمل