مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 101 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 101

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 101 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ اب Maintain رکھنا ہے۔۔مہتم خدمت خلق کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ یہاں بھی ہیومینٹی فرسٹ کو رجسٹر کروائیں۔فرمایا ہسپتالوں میں اور اولڈ پیپلز ہوم میں جائیں۔بوڑھوں سے ملیں ان کا حال پوچھیں۔مریضوں کی عیادت کریں ، پھل پھول وغیرہ ساتھ لے جائیں۔حضور انور نے فرمایا بلڈ بنک بنائیں۔خدام بلڈ Donate کریں۔خدام با قاعدہ احمدیہ ( بیت الذکر ) کے نام سے رجسٹر ہوں۔پتہ لگے کہ آپ ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔حضور انور نے فرمایا مہتم امور طلباء کا کام ہے کہ لازمی ایجوکیشن کے بعد احمدی طلباء مزید آگے بڑھیں۔یونیورسٹی میں جائیں۔ان کی کونسلنگ کی جائے، ان کو گائیڈ کیا جائے۔حضورانور نے فرمایا یونیورسٹیوں میں سمپوزیم ہوں آپ وہاں جا کر ( دین حق ) کی خوبیاں بیان کریں۔حضور انور نے فرمایا جو خدام گھروں سے دور ہیں۔جماعت سے تعلق نہیں ہے ان کو پیار سے سمجھائیں سخت رویہ اختیار نہیں کرنا۔پیار ومحبت سے لائیں گے تو آجائیں گے۔فرمایا خود سوچیں اور راستے نکالیں کہ ان کو کس طرح واپس لانا ہے۔فرمایا والدین اپنے بچوں کو سنبھالیں اور قریب لائیں۔فرمایا آپ سختی کریں گے تو یہ مزید دور ہٹ جائیں گے۔فرمایا باقی ہر مہتم کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی ادا کرنی چاہئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا اب ایک بہت بڑا Break Through ہوا تھا۔میڈیا میں غیر معمولی طور پر ذکر آیا ہے اب اس کو Maintain رکھیں۔حضور انور نے فرمایا آپ اپنے نمونہ سے مثال قائم کریں گے تو آگے نمونے بنیں گے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔بجائے اس کے یہ دیکھیں کہ فلاں میں کیا برائی ہے۔یہ دیکھیں کہ مجھے خدا نے جو پوٹینشیل دیا ہے اس سے میں جماعت کی کیا خدمت کر سکتا ہوں۔حضور انور نے فرمایا: نا کسو و جماعت کے جو احمدی ہیں اب وہ نو مبائع نہیں رہے ان کو با قاعدہ نظام جماعت کا حصہ بنائیں۔تین سال کے بعد نو مبائع نہیں رہتا اس کو باقاعدہ جماعت کے نظام کا حصہ بنانا چاہئے۔