مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 92 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 92

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 92 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مہتم اشاعت کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ کا جو سہ ماہی رسالہ نورالدین “ شائع ہوتا ہے اس کا جر من حصہ بھی ہونا چاہئے۔مضامین کا جرمن ترجمہ ہونا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا "مشعل راہ کے اقتباسات زیادہ کریں اور ان کا جرمن ترجمہ بھی دیں۔فرمایا آپ کے ستر فیصد تو طلباء جرمن جانتے ہیں۔ایک نائب صدر نے بتایا کہ وہ سالانہ اجتماع کے موقع پر ناظم اعلیٰ ہوتے ہیں۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ناظم اعلیٰ تو کوئی مستقل شعبہ نہیں ہے۔سو ( بیوت الذکر ) کے چندہ کی وصولی کا ذکر ہونے پر فرمایا یہ پیشل کام ہے یہ معاون صدر کے سپر د کریں۔یہ مستقل کام ہے ایک ملین یورو کا آپ کا وعدہ ہے۔فرمایا ( بیوت الذکر ) کے لئے چندہ وصول کرتے ہوئے چندہ عام ہرگز متاثر نہیں ہونا چاہئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا چندہ دینے والے سے پہلے پوچھا جائے کہ چندہ عام ادا کیا ہوا ہے یا نہیں؟ اگر ادا نہیں کیا تو پھر یہ چندہ جو ( بیوت الذکر) کے لئے دے رہا ہے چندہ عام میں ڈالا جائے کیونکہ چندہ عام کی ادائیگی بہر حال ضروری اور لازمی ہے۔معتمد صاحب سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجالس سے موصول ہونے والی ماہانہ رپورٹس کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ہدایت فرمائی کہ جو مجالس رپورٹ بھجوانے میں ست ہیں ان کو بار بار یاد دہانی کروائیں اور اپنی رپورٹس کی وصولی کو سو فیصد بنا ئیں۔مہتم تجنید کوحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ تجنید میں گنجائش ہے۔اس کو مکمل کرنے کے لئے مستقل کوشش کرتے رہیں۔شعبہ تعلیم کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ سال میں ایک کی بجائے دو امتحان لئے جا سکتے ہیں۔فرمایا کوشش کرنی چاہئے کہ تمام خدام امتحانوں میں شامل ہوں۔مہتم تربیت کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ امسال آپ نے مرکزی سطح پر جو تر بیتی کلاس رکھی ہے اس میں تمام مجالس سے نمائندگی ہونی چاہئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا ریجنل