مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 91 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 91

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 91 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ جرمنی کے ساتھ میٹنگ * (3 ستمبر 2005ء)بعد از سہ پہر پانچ بجے نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمد یہ جرمنی کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔حضور نے دعا کروائی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے باری باری تمام تعمین سے ان کے کام کا جائزہ لیا اور آئندہ کے پروگراموں اور لائحہ عمل کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ساتھ ساتھ ہدایات سے نوازا۔ایک نائب صدر کے پاس مہتم اطفال اور ایک نائب صدر کے پاس مہتم اشاعت کے عہدے بھی تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ یہ دو دو عہدے کیوں ہیں۔بحیثیت مہتم ہی بہت زیادہ کام ہے اس لئے یہ دونوں اب نائب صدر نہیں ہیں۔صرف مہتمم اطفال اور مہتمم اشاعت ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا نا ئب صدر صرف نائب صدر ہی ہونا چاہئے۔اس کا بہت کام ہوتا ہے۔تمام مہتممین نے اپنے اپنے شعبوں کے کارڈ آویزاں کئے ہوئے تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دونوں نائب صدران کو ہدایت فرمائی کہ آپ نائب صدر والا کارڈ اتار دیں جس کی فوری تعمیل کی گئی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صدر صاحب خدام الاحمدیہ کو ہدایت فرمائی کہ جس عہد یدار کی بھی منظوری حاصل کرنی ہو اس کے بارہ میں لکھا کریں کہ اس کے پاس پہلے کون کون سے عہدے ہیں۔فرمایا اب با قاعدہ نائب صدران کی منظوری حاصل کریں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مہتمم اطفال سے ، اطفال کی تجنید اور ان کے چندہ کا جائزہ لیا اور ہدایت فرمائی کہ جو مبر شپ کا چندہ ہے اس کا حساب علیحدہ رکھیں اور جو ان کے اجتماع کا چندہ ہے اس کا ریکارڈ علیحدہ رکھیں۔