مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 51 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 51

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 51 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ خطبه جمعه فرمودہ یکم جولائی 2005 ء سے اقتباسات کسی فتنہ کو چھوٹا نہ سمجھیں *۔یاد رکھیں جہاں محبت کرنے والے دل ہوتے ہیں وہاں فتنہ پیدا کرنے والے شیطان بھی ہوتے ہیں جو اس تعلق کو توڑنے یا اس تعلق میں رخنے ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔پس ایسے لوگوں سے بھی آپ کو ہوشیار رہنا چاہئے۔اپنے ماحول پر نظر رکھنی ہے۔کہیں سے بھی کوئی ایسی بات سنیں جو جماعتی وقار یا خلافت کے احترام کے خلاف ہو تو فوری طور پر عہدیداران کو بتائیں، امیر صاحب کو بتا ئیں، مجھے بتائیں۔کیونکہ بعض دفعہ بظاہر بہت چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں لیکن اندر ہی اندر پکتی رہتی ہیں اور پھر بعض کمزور طبائع کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں۔عہدیداران بھی اپنے اندر یہ عادت پیدا کریں کہ جب ایسی باتیں سنیں تو سن کر سرسری طور پر دیکھنے کی بجائے اس کی تحقیق کر لیا کریں، یا کم از کم نظر رکھا کریں۔ایک دفعہ اگر سنی ہے تو ذہن میں رکھیں اور اگر دوبارہ سنیں تو بہر حال اس پر توجہ دینی چاہئے۔امیر صاحب کو بتا ئیں پھر مجھے بھی بتا ئیں اسی واسطے سے بعض دفعہ جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ چھوٹی سی بات لگ رہی ہوتی ہے اس لئے کہ ہر ایک کو اس کے پس منظر کا ، بیک گراؤنڈ کا پتہ نہیں ہوتا۔اس کی جڑیں کسی اور جگہ ہوتی ہیں۔اس لئے کسی فتنے کو کبھی چھوٹا نہ سمجھیں، اگر کوئی ایسی بات ہے جو وقتی ہے، آپ کے نزدیک سطحی سی بات ہے، اور غصے میں کسی نے کہہ دی ہے تو اس کا پتہ چل جاتا ہے۔اور ان وقتی شکایتوں اور شکووں کو دور کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔اور عہد یداروں کی طرف سے بھی کی جانی چاہئے۔ہر احمدی کی متعلقہ امیر اور عہدیدار تک پہنچ ہونی چاہیے عہد یداروں کو اس بات کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے اور ایسی باتیں سنی چاہئیں تا کہ توجہ نہ دینا فرد جماعت اور عہد یداروں میں دوری پیدا کرنے کا باعث نہ بن جائے۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا جب بھی کسی