مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 12 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 12

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 12 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کہیں خدا تعالیٰ مجھ سے ناراض نہ ہو جائے۔لیکن دنیا دار کی دولت ذراسی بھی ضائع ہو جائے تو اس کو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔پھر وہ اور مختلف قسم کی عیاشیوں میں پڑا ہوتا ہے جس سے مختلف قسم کی بیماریوں کا حملہ ہوتا ہے۔بعض لوگ اپنی دولت کے حساب میں ساری ساری رات جاگتے ہیں اور اسی وجہ سے بیمار ہو جاتے ہیں۔بہر حال اگر کسی کے پاس دولت ہے اور تقویٰ نہیں ہے تو یہ دولت بھی ایک وبال ہے۔الفضل انٹر نیشنل 27 مئی تا 2 جون 2005ء)