مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 233
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 233 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعویٰ کیا ہے۔نمازیں پڑھنی کتنی ضروری ہیں۔قرآن پڑھنا کتنا ضروری ہے۔اسی طرح اپنی عاملہ کا بھی جائزہ لیں۔حضور انور نے فرمایا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ کتب جو تر جمہ ہو چکی ہیں خدام کو دیں۔حضور انور نے امیر صاحب جزائر فجی کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ ذیلی تنظیموں کا حساب علیحدہ ہونا چاہئے۔آپ کے جماعتی اکاؤنٹ میں ان کا چندہ بطور امانت رہے۔ان کے اپنے چندے اور اخراجات کا حساب رکھنا ان کا اپنا کام ہے۔حضور انور نے فرمایا جماعت کے سیکرٹری مال کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ ذیلی تنظیموں کا چندہ بھی وصول کرے۔خدام کا سیکرٹری مال اپنا چندہ لے گا۔اسی طرح انصار اپنا چندہ لیں گے اور لجنہ کی سیکرٹری مال اپنا چندہ وصول کرے گی۔حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ سیکر ٹریان کی سیکنڈ لائن اور تھر ڈلائن بھی تیار کرنی چاہئے۔حضورانور نے فرمایا آپ کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔آپ کی تنظیم اس لئے بنائی گئی تھی کہ آپ فعال (Active) ہوں۔اگر سب ذیلی تنظیمیں فعال (Active) ہو جائیں۔تو جماعت بہت ترقی کرے گی۔حضور انور نے فرمایا سب سے پہلے عاملہ کے ممبران اپنا جائزہ لیں۔نمازوں کی عادت ڈالیں روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی عادت ہونی چاہئے۔اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں اور کام کریں۔حضور انور نے فرمایا افسر بن کر کام نہیں ہوگا بلکہ ایک مزدور بن کر کام کرنا ہوگا۔حضور انور نے فرمایا کہ صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ اپنی مجالس کا دورہ کیا کریں۔سال میں ہر مجلس کے تین دورے آپ کے ہونے چاہئیں۔اگر خود نہیں جاسکتے تو اپنے نائب صدر کو بھیجا کریں۔میٹنگ کے اختتام پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے عاملہ کے ممبران کو از راہ شفقت قلم عطا فرمائے اور عاملہ کے ممبران نے حضور انور کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے کی سعادت بھی حاصل کی۔(روز نامہ الفضل ربوہ 19 مئی 2006ء)