مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 214
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 214 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ اطفال کی تجنید کے بارہ میں بھی رپورٹ طلب فرمائی۔معتمد اور مہتم تجنید سے حضور انور نے خدام کی مجالس کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ہدایت دی کہ اپنی ماہانہ ر پورٹ با قاعدگی سے مجھے بھجوایا کریں۔مہتم صنعت و تجارت کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ خدام کو بزنس میں جانے کی بجائے مزید تعلیم کے حصول کے لئے یو نیورسٹی میں جانا چاہئے۔اس بارہ میں جائزہ لیں اور با قاعدہ پلان بھجوائیں۔قائد سبا (Saba) سے حضور انور نے سباء کی مجالس اور خدام کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا۔مہتم تعلیم و مہتم تربیت کا عہدہ ایک ہی خادم کے پاس تھا۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ تعلیم اور تربیت دونوں علیحدہ علیحدہ عہدے ہیں اور یہ علیحدہ علیحدہ افراد کے پاس ہونے چاہئیں۔حضور انور نے دریافت فرمایا کہ تربیت کے تحت تربیتی کلاسز کا انتظام کرتے ہیں۔کتنے خدام نماز پڑھتے ہیں۔کتنے خدام روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔آپ کو ملک کی تمام مجالس سے رپورٹ حاصل کرنی چاہئے۔حضور انور نے فرمایا کہ خدام کو پانچوں نمازیں با قاعدہ پڑھنی چاہئیں اور کوشش یہی ہوتی چاہئے کہ باجماعت پڑھی جائیں۔حضور انور نے فرمایا اگر کسی جگہ بیت نہیں ہے اور دو تین خدام ہیں تو باجماعت نماز پڑھیں۔حضور انور نے شعبہ تعلیم کے حوالہ سے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب یا جماعتی کتب کا خدام سے امتحان لیں۔باقاعدہ نصاب مقرر ہو جس کا امتحان ہو۔خدام کو پرچہ بھجوائیں اور ان سے جوابات حاصل کر لیں۔مہتم ( اصلاح وارشاد) سے حضور انور نے خدام کے تحت ہونے والی بیعتوں کی رپورٹ طلب فرمائی۔حضور انور کو بتایا گیا کہ ایک نو مبائع سنگا پور آئے تھے اور حضور انور سے ملاقات بھی کی ہے۔حضور انور نے فرمایا آپ کے جو نو مبائعین فلپائن گئے ہیں ان کے Contact فلپائن کی جماعت کو بھجوا دیں۔حضور انور نے فرمایا آپ کے جن نومبائعین سے رابطے ختم ہوئے ہیں وہ اس لئے ختم ہوئے ہیں کہ آپ ان کے ساتھ Contact میں نہیں تھے۔آپ نے ان سے رابطہ نہیں رکھا۔فرمایا تمام نو بائعین سے مضبوط رابطہ رکھیں۔شادیوں کے اس ذکر پر کہ بعض احمدی نوجوان غیر احمدی لڑکیوں سے شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں۔