مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 5
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 5 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کرلیں گے۔اگر آپ کے قائدین گراس روٹ لیول سے Active نہ ہوں تو پھر آپ سب کچھ ضائع کر دیں گے۔اس لئے سائفین سے لے کر اوپر تک اپنے نظام کو مستعد اور مضبوط کریں اور فعال بنائیں۔آخر پر حضور انور نے ممبران مجلس عاملہ کو خدام الاحمدی تنظیم کے اغراض و مقاصد کے بارہ میں تفصیل سے بتایا۔حضور نے فرمایا کہ اگر جماعتی نظام بھی مضبوط اور مستحکم ہو اور ذیلی تنظیمیں بھی مستعد اور فعال ہوں تو پھر جماعت کی ترقی غیر معمولی رفتار سے ہوگی۔انشاء اللہ العزیز۔گیارہ بج کر 55 منٹ پر یہ میٹنگ ختم ہوئی۔آخر پر مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ کینیا کے ممبران نے حضور انور کے ساتھ تصویر بنوانے کی سعادت حاصل کی۔الفضل انٹرنیشنل 20 تا 26 مئی 2005ء)