مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 4 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 4

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ طرف توجہ ہو۔فرمایا اپنی تربیتی کلاسز میں ( مربیان ) اور معلمین سے مد دلیا کریں۔حضور انور نے مہتم تجنید کو ہدایت فرمائی کہ اپنی تجنید مکمل کریں۔اس سلسلہ میں بار بار قائدین کو یاد دہانی کروائیں۔تجنید کی تکمیل کے لئے (مربیان ) معلمین اور مستعد قائدین سے رابطہ کر کے ان کی بھی مدد لیں۔یہ Remote ایریا میں جائیں اور Data اکٹھا کریں۔شعبہ وقار عمل کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ تمام مجالس سے وقار عمل کی رپورٹ لیا کریں۔( بیوت الذکر) اور اس کے اردگرد کے علاقہ میں صفائی ہو۔دیہاتوں میں گلیوں کو بھی صاف کریں۔حضور انور نے فرمایا کہ میں نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں بھی اس بارہ میں ہدایات دی تھیں۔فرمایا سب مجالس میں وقار عمل ہونے چاہئیں اور اس کی با قاعدہ رپورٹ لیا کریں۔مہتم صحت جسمانی کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ تمام مجالس میں خدام کے لئے سہولیات حاصل ہوں۔ہر مجلس کے خدام کے لئے کھیلوں کے پروگرام بنائیں اور پھر با قاعدہ اس کی رپورٹ کریں۔حضور انور نے فرمایا مہتم عمومی کے لئے کسی ایسے خادم کو مقرر کر میں جو اس کام کے لئے موزوں اور مناسب ہو۔فرمایا: ڈیوٹی لگانا سیکیورٹی کا انتظام کرنا، جلسہ سالانہ پر سیکیورٹی ڈیوٹیز اور ایمر جنسی وغیرہ یہ سب شعبہ عمومی کے کام ہیں۔حضور انور نے مہتم امور طلباء اور مہتم تحریک جدید مقرر کرنے کی بھی ہدایت فرمائی اور ان کے شعبوں اور کام کے بارہ میں تفصیل سے سمجھایا۔حضورانور نے فرمایا کہ اطفال الاحمدیہ کو وقف جدید کے نظام میں شامل کرنا یہ مہتم اطفال الاحمدیہ کا کام ہے۔انہیں چاہئے کہ اس کا انتظام کریں اور اطفال کو چندہ وقف جدید کے نظام میں شامل کریں۔حضور انور نے مجلس عاملہ کے ممبران کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اب پروگرام بنا ئیں اور مستعدی سے کام کریں۔گزشتہ عرصہ میں جو کمیاں ، خامیاں رہ گئی ہیں ان کو سامنے رکھیں اور دور کریں۔اور اپنے کام کی با قاعدہ ہر ماہ مجھے رپورٹ بھجوائیں۔حضور نے فرمایا کہ سکیم بنا کر کام ختم نہیں ہو جاتا بلکہ اس پر عملدرآمد کروانا ہوتا ہے۔اور وہ بھی معین مدت کے اندر جو اس غرض کے لئے مقرر کی گئی ہے۔حضور نے فرمایا: آپ اپنے سب قائدین کو Active کریں تو پھر آپ کا جو ٹا رگٹ ہوگا وہ آپ حاصل