مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 1 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 1

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ کینیا کے ساتھ میٹنگ * (3 مئی 2005 ء ) دس بجے صبح مجلس خدام الاحمدیہ کینیا کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ میٹنگ کا آغاز ہوا۔اس کے بعد مجلس عاملہ کے ممبران کا تعارف شروع ہوا۔اس ملک میں صدر کو چیئر مین کہتے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ نے ہدایت فرمائی کہ ٹرمینالوجی وہی استعمال ہوگی جو کانسٹی ٹیوشن میں ہے۔صدر، صدر ہوگا۔اگر کسی وجہ سے چیئر مین لکھنا ہے تو ساتھ بریکٹ میں لکھیں۔اسی طرح جو صو بائی / ریجنل قائد ہیں وہ قائد علاقہ کہلائیں گے۔پھر ضلع کی مجالس میں لوکل قائد ہیں۔پھر آگے حلقہ جات میں زعیم ہوتے ہیں اور پھر ان کے تحت سائقین کا نظام ہے۔حضور انور نے بڑی تفصیل کے ساتھ خدام الاحمدیہ کا یہ سارا نظام ان کو سمجھایا۔صدر صاحب نے بتایا کہ تین صد سے زائد جماعتوں میں قائدین موجود ہیں۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ جو جماعتی نظام ہے اس کے تحت جماعتیں ہونی چاہئیں لیکن ذیلی تنظیموں میں جماعتوں کی بجائے ” مجالس کا لفظ استعمال ہوتا ہے اس لئے آئندہ سے مجالس کا لفظ استعمال کریں۔حضور نے فرمایا کہ معتمد کا یہ کام ہے کہ دفتر کا انتظام سنبھالنا ہے۔دوسرے معنوں میں اس کا کام جنرل سیکرٹری کا ہے۔فرمایا: روز مرہ کا کام کرنا، مجالس سے ماہانہ رپورٹس لینا ، ان کو بار بار یاد دہانی کروانا اور ہر کام کو Up date رکھنا یہ معتمد کی ذمہ داری ہے۔حضور انور نے بڑی تفصیل کے ساتھ معتمد کو اس کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حضور انور نے فرمایا کہ صدر / معتمد اور سب مہتمین کا مجالس کے قائدین سے ذاتی رابطہ ہونا چاہئے۔جب تک آپ کا رابطہ گراس روٹ لیول پر نہ ہو اور آپ کو صورتحال کا پوری طرح علم نہ ہو آپ کوئی پروگرام بنا نہیں سکتے ،کوئی فیصلہ کر نہیں سکتے۔