مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 2
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 2 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ حضور نے صدر مجلس خام مالم یہ توجہ دلائی کہ آپ براہ راست خلیفہ اسے کور پورٹ دینے کے پابند ہیں۔ذیلی تنظیمیں براہ راست خلیفہ امیج کے ماتحت ہیں۔آپ کی طرف سے ماہانہ رپورٹ آنی چاہئے۔یہ نہیں کہ اکٹھی دو چار ماہ کی یا اکٹھی سال کی رپورٹ بھجوادی۔یہ طریق غلط ہے۔فرمایار پورٹس میں نمازوں کے بارہ میں ، چندہ کے بارہ میں ، قرآن کریم ناظرہ، ترجمہ پڑھنے کے لحاظ سے اور دوسرے تعلیمی و تربیتی پروگراموں اور اجلاسات کا ذکر ہونا چاہئے۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ ہر قائد کو علم ہونا چاہئے کہ اس کے تحت کتنے خدام ہیں اور کہاں رہ رہے ہیں۔اس کی اپنی تجنید ہر لحاظ سے مکمل ہونی چاہئے۔صدر صاحب نے بتایا کہ پہلے بارہ ریجن میں خدام الاحمدیہ کا اجتماع ہوتا ہے پھر سالانہ اجتماع ہوتا ہے۔اس پر حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ کیا آپ کے اجتماعات میں نئے چہرے شامل ہوتے ہیں؟ یہ جائزہ لیا کریں کہ ہر اجتماع میں کتنے لوگ آئے ہیں۔اپنے اجتماعات میں نو مبایع خدام کو شامل کریں۔پھر حضور انور نے ماہانہ میٹنگ کے بارہ میں دریافت فرمایا اور اس بارہ میں ان کو توجہ دلائی۔حضور انور نے صدر صاحب کو فرمایا : آپ اپنے نائب صدر کے سپر د خاص کام کریں کہ وہ تمام مجالس سے ماہانہ رپورٹس اکٹھی کریں اور وہ اس کے ذمہ دار ہوں۔معتمد کے ذریعہ خطوط لکھوائیں اور بار بار یاد دہانی کروائیں۔حضور انور نے مجلس خدام الاحمدیہ کے چندوں کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا اور فرمایا کہ خدام کو مالی نظام میں شامل کرنا بے حد ضروری ہے اور اس کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے۔اس لحاظ سے تو آپ کی کوشش کا ابھی آغاز ہوا ہے۔فرمایا کہ اس بارہ میں مجالس کو مہتم مال کی طرف سے بار بار یاد دہانی کے خطوط جانے چاہئیں۔حضور انور نے ان کے بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور فرمایا کہ آپ کی اس طرح رپورٹ تیار ہونی چاہئے کہ کمانے والے ممبرز کتنے ہیں اور کتنے ہیں جو طلباء ہیں۔اور کتنے ایسے ہیں جو کمانے والے نہیں ہیں۔فرمایا سارے ملک میں سے یہ Data اکٹھا کریں۔اگر آپ باقاعدہ سنجیدگی سے کام کریں گے اور اس کام کے لئے وقت دیں گے تو آپ کا چندہ بہت بڑھ سکتا ہے۔حضور نے مہتم (اصلاح وارشاد) کو ہدایت فرمائی کہ آپ سارے ملک کے لئے مہتم ( اصلاح وارشاد ))