مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 126 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 126

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 126 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کرنا جہاں آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا وہاں جماعت کے وقار کو بلند کرنے والا بھی ہوگا۔اور آپ کی اگلی نسلوں کے اعلی علمی مستقبل کی بھی ضمانت ہوگا۔یاد رکھیں یہ بھی آپ کی ایک ذمہ داری ہے ہر احمدی طالب علم کی۔اُس کو ابھی سے اس بارہ میں سوچنا چاہیے۔کیونکہ ایک احمدی نے علم ومعرفت کے میدان میں سب سے آگے بڑھنا ہے۔ذراسی محنت کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود سے یہ وعدہ ہے کہ آپ کے فرقہ کے لوگ علم و معرفت میں ترقی کریں گے۔تو اس کا بھی فائدہ اٹھانا چاہیے ہمارے ہر طالب علم کو۔اور جب کوشش کریں گے تو اللہ تعالی مددفرمائے گا۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق عطا فرمائے کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ہر طبقے اور ہر عمر کا جو خادم ہے اپنے آپ کو ایسا وجود سمجھے کہ جس نے ہر جگہ جماعت کا نام روشن کرنا ہے اور اپنے اس عمل سے احمدیت اور ( دین حق) کی ( دعوت الی اللہ ) کا ذریعہ بنا ہے۔اللہ کرے کہ ہر خادم میں یہ احساس ذمہ داری کا پیدا ہو جائے اور آپ لوگ جماعت کا ایک فعال رکن بننے والے ہوں۔آمین۔“ الفضل انٹر نیشنل 9 تا 15 دسمبر 2005ء)