مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 125
125 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم کے دن فرمائے گا کہ جو لوگ میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اُن کو میں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دونگا۔پس اپنی ناراضگیوں کو بڑھا کر اللہ کی رحمت سے دُور جانے کی بجائے آپس میں محبت اور اتفاق سے رہ کر اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔قوم کی اصلاح آپ کی اصلاح سے وابستہ ہے جیسا کہ میں نے کہا کہ خدام پر اپنے آپ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔آپ پر بھی اُن کی بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ آپ کی اصلاح سے قوم کی اصلاح وابستہ ہے۔اس لئے ہر پہلو میں آپ لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیے۔ہر نیکی کو تلاش کر کے اختیار کرنا چاہیے اور ہر برائی کو بیدار ہوکر ترک کرنا چاہیے۔یہاں بہت سے ایسے بھی ہیں جیسا کہ میں نے کہا اسائکم کی تلاش میں آئے ہیں۔دنیاوی حالات بھی بہتر ہوں اس لئے بھی آئے ہیں یا روزگار کی تلاش میں آئے ہیں۔تو یاد رکھیں یہ دنیا کمانا، یہ بھی آپ کے دین کے لئے ہی ہو۔دنیا داری میں اتنے نہ بڑھ جائیں کہ دل میں صرف دنیا کی محبت ہی رہ جائے اور خدا کا خانہ خالی ہو جائے۔اپنی ذمہ داری کا احساس مٹ جائے۔یہ نہ ہو کہ دنیا صرف آپ کی زندگی کا مقصد بن جائے بلکہ یہ بہتر حالات اور یہ بہتر سہولتیں آپ کو اللہ تعالیٰ کے مزید قریب کرنے کا باعث بنیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بننے کی طرف لے جانے والی ہوں۔احمدی طالب علم کو زیادہ سے زیادہ پڑھنا چاہیے حضور انور نے مزید فرمایا کہ آپ میں سے بہت سے سٹوڈنٹس بھی ہیں یہاں کا لجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھ رہے ہیں سکولوں میں پڑھ رہے ہیں جو چھوٹے خدام ہیں اُن کی شکر گزاری اس صورت میں ہوگی جب وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کے ساتھ ساتھ دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دے رہے ہونگے۔اس ملک میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو موقع فراہم کیا ہے کہ جس طرح چاہیں جتنی محنت کریں اتنے ہی تعلیم کے اعلیٰ درجے حاصل کر سکتے ہیں۔اس لئے بجائے اس کے کہ بنیادی تعلیم حاصل کر کے O-Levelیا A-Level زیادہ سے زیادہ کر کے کام کی تلاش شروع کر دیں اور عام معمولی کام کریں، ہر احمدی طالب علم کو زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ہر شعبے میں احمدی طالب علم کو آگے آنا چاہیے۔عموماً احمدی بچیاں زیادہ پڑھ جاتی ہیں۔ہمارے نو جوانوں کو بھی اس طرف خاص توجہ دینی چاہیے۔آپ کا اعلیٰ تعلیم حاصل