مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 105 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 105

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 105 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی Malmo میں بنا سکتے ہیں اور دوسرے سیکرٹریان بھی لے سکتے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صدر صاحب خدام الاحمدیہ کو ہدایت فرمائی کہ مہتم امور طلباء بھی بنائیں۔مہتمم ( اصلاح وارشاد) کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ ( دعوت الی اللہ ) کی ایسی پاکٹ تلاش کریں جہاں دوسرے ممالک سے آنے والے لوگ آباد ہیں۔فرمایا یہاں کے لوگوں میں بھی ( دعوت الی اللہ ) کریں۔فرمایا ( دعوت الی اللہ ) کے لئے ذاتی رابطے ہونے ضروری ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا عربوں کو عربی زبان میں لٹریچر دیں شروع میں چھوٹا لٹر پچر دیں۔زیادہ دیپسی رہے تو پھر بڑی کتب مطالعہ کے لئے دیں۔حضور انور نے صدر صاحب خدام الاحمدیہ کو ہدایت فرمائی کہ اگر عاملہ کے ممبران میں کوئی سویڈش بھی ہے تو پھر عاملہ کے اجلاس میں اس کے لئے سویڈش ترجمہ کا انتظام ہونا چاہئے۔اگر ساری عاملہ کو سویڈش آتی ہے تو پھر مجلس عاملہ کی کارروائی سویڈش زبان میں ہو۔نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ کی حضورانور کے ساتھ میٹنگ ۶ بجکر ۲ ۵ منٹ تک جاری رہی۔میٹنگ کے آخر پر عاملہ کے ممبران نے حضور انور کے ساتھ تصویر بنوانے کی سعادت حاصل کی۔الفضل انٹرنیشنل 28 اکتوبر تا 3 نومبر 2005ء)