مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 90 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 90

90 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم ہے، نظام جماعت سے بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں ، قضاء سے بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں۔لیکن ہمیشہ ٹھنڈے دل سے ان فیصلوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔اگر کوئی اپیل کا حق ہے تو ٹھیک نہیں تو جو فیصلہ ہوا ہے اس کو مانا چاہئے۔کوئی رشتہ، کوئی تعلق نظام جماعت اور نظام خلافت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالیٰ کی محبت پر غالب نہیں آنا چاہئے۔نہیں تو یہ عہد کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے یہ دعوے کھو کھلے ہیں۔پس اگر اس دعوے کو سچا ثابت کرنا ہے تو ہر تعلق کو خالصتا اللہ بنانا ہے۔اپنی عبادتوں کے بھی حق ادا کرنے ہیں۔ایک دوسرے کے حقوق بھی ادا کرنے ہیں اور نظام کا بھی احترام کرنا ہے۔تو پھر ان دعاؤں کے وارث بنیں گے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ماننے والوں کے لئے کیں اور اُن تو قعات پر پورا اتریں گے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ماننے والوں سے رکھی ہیں۔اگر ہم بچے اور پکے احمدی ہیں تو ہمیں ہمیشہ ان توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے۔ان راستوں پر چلنا چاہئے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے لئے متعین کئے ہیں۔الفضل انٹر نیشنل 23 تا 29 ستمبر 2005ء)