مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 85 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 85

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 85 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی تعلیم حاصل کریں اور Phd کریں۔حضور انور نے فرمایا اگر Phd میں اخراجات کی کمی کی وجہ سے روک ہے، کوئی مالی روک ہے تو مجھے بتائیں۔بچیوں کی طرف سے اس سوال کے جواب پر کہ مزید تعلیم کے حصول میں بعض دفعہ والدین کی طرف سے روک ہوتی ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ بچیاں خود اپنے ماں باپ کو تسلی کروائیں کہ ہم یونیورسٹی جائیں گی تو اپنا وقار قائم رکھیں گی۔احمدیت کا وقار قائم رکھیں گی۔اپنے لباس اور پردے کا خیال رکھیں گی۔فرمایا آپ کو اپنے ماں باپ کو تسلی کروانی ہوگی۔حضور انور فرمایا بعض ایسی لائنیں ہیں جن میں نہیں جانا چاہئے۔فرمایا : اگر ماں باپ سمجھتے ہیں تو وہ اپنی بچیوں کو بہتر جانتے ہیں لیکن عموماً بہت کم ہوتے ہیں جو روکتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا۔آپ اپنی اپنی یونیورسٹیوں میں سیمینار منعقد کروا سکتے ہیں۔مذاہب کا تعارف ہو۔اپنا ( دینی ) نظریہ پیش کریں۔یہودی اپنا نظریہ پیش کریں اور عیسائی اپنا نظریہ پیش کریں۔اس نہج پر آپ کو سیمینار کرنے چاہئیں۔ہر ماہ کروائیں۔اس طرح پڑھے لکھے طبقہ تک آپ کا تعارف ہو جائے گا۔طالبات کی طرف سے ایک سوال کے جواب پر حضور انور نے فرمایا کہ اگر مزید تعلیم کے حصول کے لئے اپلائی کرنے کے بعد دو سال انتظار کرنا پڑ رہا ہے تو اگر رشتہ مل جائے تو شادی کر لینی چاہیے۔شادیوں کے بعد بھی بعض بچیوں نے پڑھائی کی ہے اور اپنے خاوندوں کو بھی پڑھایا ہے۔ایک سوال کے جواب پر حضور انور نے فرمایا کہ صحت کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف کھیلیں کھیانی چاہئیں۔فرمایا کھیل کو اپنا پیشہ بنانے کے لئے نہ کھیلیں جیسے یہاں لڑکوں میں رواج ہو جاتا ہے۔حضور انور نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ جماعت کو تو ہر فیلڈ میں سائنسدان چاہئیں۔فزکس میں ، Mathematics میں، اسی طرح آرکیالوجی ہے، کمپیوٹر سائنس اور انجنیئر نگ میں بھی آپ جا سکتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا جب سکول کی تعلیم ختم ہو جاتی ہے تو طلبا کو بتایا جائے کہ اس وقت دنیا میں اس اس مضمون کی اہمیت ہے، اس کام کی اہمیت ہے۔حضور انور نے ایک طالبعلم کے سوال پر فرمایا کہ نصرت جہاں سکیم کے تحت ڈاکٹر ز اور ٹیچر ز جن کو انگریزی آتی ہے وہ ضرور وقف کریں۔فرمایا ہمیں ڈاکٹرز کی زیادہ ضرورت ہے۔زبان کا مسئلہ نہیں