مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 29 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 29

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 29 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس اید و اللہ تعالی فائدہ پہنچا رہے ہوں گے ان کو اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر کر رہے ہوں گے وہاں آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔اپنے آپ کو بھی فائدہ پہنچارہے ہوں گے اور ثواب بھی حاصل کر رہے ہوں گے۔دعوت الی اللہ کا طریق جس سے بھی آپ کا رابطہ ہورہا ہے جس کو بھی آپ نے ( دعوت الی اللہ ) کرنی ہے اس سے ذاتی تعلق ہوا اور پھر یہ ذاتی تعلق اور ذاتی رابطہ مستقل رابطے کی شکل میں قائم رہنا چاہیے۔اور موقع کے لحاظ سے موقع پا کر کبھی کبھی بات چھیڑ دینی چاہیے جس سے اندازہ ہو کہ یہ لوگوں پر اثر کرے گی۔بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے یا تو بزدلی دکھا دی یا پھر جوش میں پیچھے ہی پڑ جاتے ہیں اور موقع ومحل کا بھی لحاظ نہیں رکھتے۔اس سے جو تھوڑا بہت تعلق پیدا ہوا ہوتا ہے وہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔اور جس کو آپ ( دعوت الی اللہ ) کر رہے ہیں ، اس کو بالکل ہی پرے دھکیل دیتے ہیں۔اور دوسری بات یہ ہے کہ بعض طبیعتیں ہوتی ہیں جن کا ذاتی میلان یا رجحان ہی دین کی طرف نہیں ہوتا۔ان کو اگر شروع میں ہی ( دعوت الی اللہ ) شروع کر دی جائے تو ان کا تو اس سے کوئی تعلق ہی نہیں وہ تو لا مذہب لوگ ہیں ، وہ تو بعض خدا پر بھی یقین کرنے والے نہیں ہوتے۔اپنے مذہب سے جو ان کا بنیادی مذہب ہے اس سے بھی دور ہٹے ہوئے ہوتے ہیں اور مذہب سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی تو وہ ہماری بات کیسے سنیں گے۔پہلے تو بات یہ ہے کہ ان کو مذہب پر یقین پیدا کروانا ہوگا ، پہلے ان کو خدا کی پہچان کروانی ہوگی۔جب اس طرز پر باتیں ہوں گی تو نہ صرف ایک شخص جس کو آپ ( دعوت الی اللہ ) کر رہے ہیں اس پر اثر ہوگا بلکہ ماحول پر بھی اثر ہورہا ہوگا۔اور ماحول میں بھی یہ اظہار ہورہا ہو گا کہ یہ شخص خدا کا خوف رکھنے والا ہے اور خدا کی خاطر ہر کام کرنے والا ہے اور خدا کی خاطر خدا کی طرف بلانے والا ہے۔اس میں ایک درد ہے کہ خدا تعالیٰ کے بندے اس کے آگے جھکیں اور یہ کسی ذاتی مفاد کے لیے کام نہیں کر رہا۔اس بات سے کہ جو کچھ بھی ہے خدا تعالیٰ کی خاطر ہے اس کا ماحول پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے اور دعوت الی اللہ کے اور بھی مواقع میسر آ جاتے ہیں اور اس میں مزید آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔دعوت الی اللہ کا کام ایک مستقل کام ہے۔۔۔دعوت الی اللہ کا کام ایک مستقل کام ہے، مستقل مزاجی سے لگے رہنے والا کام ہے اور یہ نہیں