مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 137
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 137 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی باتوں سے پر ہیز کرنا چاہیے۔عہد یداران کی مکمل اطاعت کریں عہدیداروں کا چناؤ آپ انتخاب کے ذریعے سے کرتے ہیں۔عموماً اسی طرح ہوتا ہے ، سوائے اس کے کہ بعض خاص حالات میں بعض جگہ نامزدگی کر دی جائے اور یہ جو نامزدگی ہے یہ بھی مرکز یا خلیفہ وقت کی منظوری سے ہوتی ہے۔تو بہر حال جب یہ انتخاب اکثریت کی خواہش کے مطابق ہو جاتا ہے تو پھر جس نے منتخب عہدیدار کو ووٹ نہیں بھی دیا اس کا بھی کام ہے کہ مکمل اطاعت اور فرمانبرداری کے ساتھ عہدیدار کے ساتھ رہے۔پھر تمام جماعت اگر اس طرح رہے گی تو ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح بن کے رہے گی ، بنیان مرصوص کی طرح بن کے رہے گی۔یہ تمام باتیں میں اس لیے نہیں کہہ رہا کہ خدانخواستہ کہیں سے کوئی بغاوت کی بو آ رہی ہے یا کہیں کوئی مسئلہ کھڑا ہوا ہے۔یہ اس لیے بتا رہا ہوں کہ بعض دنیا دار جیسا کہ میں نے کہا اپنی کم علمی یا بے وقوفی یا د نیا داری کی وجہ سے ایسی باتیں کر جاتے ہیں۔اور بعض دفعہ جماعت میں نئے شامل ہونے والے ایسی باتوں سے متاثر ہو جاتے ہیں۔اور اس کے علاوہ یہ نو بائعین کی اپنی تربیت کے لیے بھی ضروری ہے کہ ان کو نظام جماعت کے بارے میں ، عہد یداروں کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا جائے۔کیونکہ نئے آنے والوں کے ذہنوں میں سوال اٹھتے رہتے ہیں۔بہر حال الہی وعدوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں یہ نظام ، نظام خلافت کے ساتھ قائم رہنا ہے اور اب یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مضبوط بنیادوں پر قائم ہو چکا ہے۔کوئی مخالف یا کوئی دشمن اب اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا انشاء اللہ۔لیکن ہمیں اپنے ذہنوں میں بعض باتیں تازہ رکھنے کے لیے وقتاً فوقتاً ان باتوں کی جگالی کرتے رہنا چاہیے۔تا کہ جو پرانے احمدی ہیں ان کے ذہنوں میں بھی یہ باتیں تازہ رہیں اور اس کے ساتھ ہی نو مبائعین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔اور کبھی کسی کے ذہن میں کسی قسم کی بے چینی پیدا نہ ہو۔امانتیں حقداروں کے سپرد کریں سب سے پہلے تو ہم قرآن کریم سے رہنمائی لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کیا فرمایا ہے یا کیا فرما تا ہے کہ اپنے عہد یداروں کا چناؤ کس طرح کرو۔جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا