مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 129
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 129 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبه جمعه فرموده 12 نومبر 2004ء سے اقتباسات * يَايُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوةِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ - ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوْا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ (سورۃ الجمعہ: آیت نمبر 11,10 ) ترجمہ : اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو جب جمعہ کے دن کے ایک حصے میں نماز کے لیے بلایا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف جلدی کرتے ہوئے بڑھا کرو اور تجارت چھوڑ دیا کرو۔یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔پس جب نماز ادا کی جاچکی ہو تو زمین میں منتشر ہو جاؤ اور اللہ کے فضل میں سے کچھ تلاش کرو اور اللہ کو بکثرت یاد کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔آج احمدی کا یہ کام ہے کہ جمعہ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہمیشہ جمعہ کی حاضری کو لازمی اور یقینی بنائیں اور اللہ تعالیٰ کے ذکر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کی وجہ سے رحمان کے بندے بننے کی کوشش کریں۔اور جب رحمان کے بندے بننے کی کوشش کر رہے ہوں گے تو صرف جمعوں کی حاضری کی فکر ہی نہیں ہوگی ہمیں، بلکہ پھر نمازوں کی حاضری کی بھی فکر ہوگی۔اور ( بیوت الذکر ) کی آبادی کی بھی فکر ہوگی۔اپنی غلطیوں ، کمزوریوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کی بھی فکر ہوگی۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔جمعہ کی اہمیت و فرضیت۔۔۔عَلْقَمَہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے ہمراہ جمعہ کے لیے گیا۔انہوں نے دیکھا کہ ان سے پہلے تین آدمی مسجد پہنچ چکے تھے۔انہوں نے کہا چوتھا میں ہوں۔پھر کہا خیر چوتھا ہونے میں کوئی دوری نہیں۔پھر کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور جمعوں میں آنے کے حساب سے بیٹھے ہوں گے یعنی پہلا ، دوسرا، تیسرا پھر