مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 13
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 13 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس اید و اللہ تعالی اس وقت آپ نے تحریک جدید کا قیام کیا اور پھر بیرون ممالک میں مشن قائم ہوئے۔پھر وقف جدید کا قیام ہے جو پاکستان اور ہندوستان کی دیہاتی جماعتوں میں ( دعوت الی اللہ ) کے لیے تھا۔اب تو یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں پھیل گئی۔غرضیکہ اتنے کام ہوئے ہیں اور اسی شخص کو جس کو اپنے زعم میں بڑے پڑھے لکھے اور عظمند اور جماعت کو چلانے کا دعویٰ کرنے والے سمجھتے تھے کہ یہ بچہ ہے اس کے ہاتھ میں خلافت کی باگ ڈور ہے اور یہ کچھ نہیں کر سکتا اسی بچے نے دنیا میں ایک تہلکہ مچا دیا۔اور تمام دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام کو بھی پورے کرنے والے ہو گئے کہ میں تیری ( دعوت الی اللہ ) کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔خلیفہ وہی ہے جسے خدا نے بنایا حضرت خلیفہ اسیح الثانی فرماتے ہیں کہ : جو خلیفہ مقرر کیا جاتا ہے اس میں دیکھا جاتا ہے کہ اس نے کل خیالات کو یکجا جمع کرنا ہے۔اس کی مجموعی حیثیت کو دیکھا جاوے۔ممکن ہے کسی ایک بات میں دوسرا شخص اس سے بڑھ کر ہو۔ایک مدرسہ کے ہیڈ ماسٹر کے لیے صرف یہ نہیں دیکھا جاتا کہ وہ پڑھا تا اچھا ہے کہ نہیں یا اعلیٰ ڈگری پاس ہے یا نہیں۔ممکن ہے کہ اس کے ماتحت اس سے بھی اعلیٰ ڈگری یافتہ ہوں۔اس نے انتظام کرنا ہے، افسروں سے معاملہ کرنا ہے، ماتحتوں سے سلوک کرنا ہے یہ سب باتیں اس میں دیکھی جاویں گی۔اسی طرح سے خدا کی طرف سے جو خلیفہ ہو گا اس کی مجموعی حیثیت کو دیکھا جاوے گا۔خالد بن ولید جیسی تلوار کس نے چلائی ؟ مگر خلیفہ ابوبکر ہوئے۔اگر آج کوئی کہتا ہے کہ یورپ میں میری قلم کی دھاک بچی ہوئی ہے تو وہ خلیفہ نہیں ہوسکتا۔خلیفہ وہی ہے جسے خدا نے بنایا۔خدا نے جس کو چن لیا اُس کو چن لیا۔خالد بن ولید نے 60 آدمیوں کے ہمراہ 60 ہزار آدمیوں پر فتح پائی۔عمر نے ایسا نہیں کیا۔( حضرت عمر نے ' مگر خلیفہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی ہوئے۔حضرت عثمان کے وقت میں بڑے جنگی سپہ سالار موجود تھے، ایک سے ایک بڑھ کر جنگی قابلیت رکھنے والا ان میں موجود تھا۔سارے جہان کو اس نے فتح کیا، مگر خلیفہ عثمان ہی ہوئے۔پھر کوئی تیز مزاج ہوتا ہے، کوئی نرم مزاج ، کوئی متواضع ، کوئی منکسر المزاج ہوتے ہیں، ہر ایک کے ساتھ سلوک کرنا ہوتا ہے جس کو وہی سمجھتا ہے۔جس کو معاملات ایسے پیش آتے ہیں۔خطبات محمود جلد 4 صفحہ 73-72)