مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 182
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 182 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی شریعت کے خلاف ہو۔اور کوئی احمدی ماں یا باپ غیر شرعی بات نہیں کر سکتا۔یہ تو کوئی نہیں کہے گا آپ کے امی یا ابا آپ کو کہ نماز نہیں پڑھنی۔تو سوائے اس قسم کے حکم ہوں جو کوئی احمدی ماں باپ نہیں کہہ سکتا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر بات ان کی مانی ہے کہ اچھے کام کرو۔اگر بعض معاملات میں وہ کہیں کہ نہیں اس طرح کرنا ہے تو اسی طرح کرو۔ضد نہ کرو۔ان کا کہنا مانو۔اگر وہ کہتے ہیں کہ آج باہر کھیلنے نہیں جانا کسی وجہ سے تو نہ جاؤ۔تو جو بھی باتیں آپ کے امی ابا آپ سے کریں ان کا کہنا ماننا ہے۔اور ماں باپ کا کہنا مانا بہت ضروری ہے۔یہی چند باتیں اب میں آپ سے کرتا ہوں۔باقی آپ نے جو سیکھا ہے ان دنوں میں ، یہاں اس کا امتحان دیا ہے آپ نے۔اس پر عمل بھی کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے اور مزید نیکی میں بڑھنے کی توفیق دے اور علم میں بڑھنے کی توفیق دے۔اب دعا کر لیں۔۔۔{ یہ خطاب غیر مطبوعہ ہے }