مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 174 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 174

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم مشورہ کرنے کے فوائد 174 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی اب میں آپ کو اجمالاً مشورہ کرنے کے فوائد بتا تا ہوں نمبر ایک یہ کہ خلیفہ یا امیر کو اپنے متبعین کی طرز فکر کا اندازہ ہو جاتا ہے اور جب اسے طرز فکر کا اندازہ ہو جائے تو وہ اس کے مطابق فیصلے کر سکتا ہے۔دوسرے یہ کہ ان کی طرز فکر کا اندازہ ہو جانے سے اسے صحیح فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔تیسرے یہ کہ نمائندگان جماعت کو یہ موقع میسر آتا ہے کہ وہ جماعت کے اہم معاملات کے بارہ میں غور کریں اور ذاتی دلچسپی لیں۔چوتھے یہ کہ خلیفہ وقت کو مختلف افراد کی ذہنی اور انتظامی صلاحیتوں کو پر کھنے کا موقع ملتا ہے جس سے وہ اس شخص کو وہی کام سونپ سکتا ہے جس کا وہ اہل ہو۔پانچویں یہ کہ خلیفہ وقت جماعت کے مختلف افراد کے رویے تمنائیں اور رجحانات کے علاوہ ان کی اخلاقی اور روحانی حالتوں کے بارہ میں واقفیت حاصل کر سکتا ہے۔اس سے افراد جماعت میں جہاں کہیں بھی ضرورت ہو بہتری لاسکتا ہے۔نظام خلافت کے بعد اہم ترین نظام شوری کا ہے اب میں آپ کو کچھ اور اہم نکات جو ممبران شوری کے علم میں ہونا ضروری ہیں بتا تا ہوں۔پہلی بات یہ کہ جیسا کہ میں پہلے ہی بیان کر چکا ہوں کہ جماعت میں شوریٰ کا نظام، نظام خلافت کے بعد دوسرا اہم ترین اور مقدس ترین نظام ہے۔پس مجھے امید ہے کہ یہ آپ کو اپنے آپ کو مجلس شوری کے ممبر ہونے کی اہمیت کا احساس دلائے گا اور جب آپ کو اس اہمیت کا اندازہ ہو جائے تو پھر آپ جماعت کی خاطر زیادہ اور بھر پورا خلاص کے ساتھ کام کریں گے۔دوسری بات جو کہ پہلے بیان ہونی چاہیے تھی میں اسے اب آخر پر بیان کرتا ہوں کیونکہ یہ آئندہ مجلس شوریٰ میں آپ کے لیے بہت مفید ہوگی۔شوری کی کارروائی کے دوران خاص احتیاط شوری کی کارروائی کے دوران یہ بات خصوصی طور پر یاد رکھیں کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو اپنی آراء اور مشورے دینے ہوتے ہیں لیکن وہ مشورے بحث ومباحثہ کا رنگ اختیار نہ کریں اور اور نہ ہی عوامی جلسوں اور دنیا کی پارلیمنٹس کی طرح شوری میں شریک باقی لوگوں کو مجبور کریں کہ وہ آپ کی رائے کو ضرور مانیں۔اگر مجھے پہلے علم ہوتا تو میں مجلس شوری کی افتتاحی تقریب میں آتا اور زیر بحث موضوع