مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 172
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 172 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مجلس شوری خدام الاحمدیہ برطانیہ سے خطاب حضور انور نے 29 دسمبر 2003ء کو مجلس شوری خدام الاحمدیہ برطانیہ سے انگریزی زبان میں خطاب فرمایا جس کا اُردو ترجمہ خلاصہ پیش ہے۔یہ خطاب غیر مطبوعہ ہے اور آڈیو سے ٹرانسکرائب کیا گیا ہے:۔اس خطاب کا انگریزی متن صفحہ نمبر 188 پر ملاحظہ فرمائیں) ابھی جو آیات تلاوت کی گئی ہیں میں ان میں سے پہلی آیت کے متعلق مختصراً کچھ بیان کروں گا جس میں شوری کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس کے بعد میں آپ کو جماعت احمدیہ کی مجلس شورٹی کے حوالہ سے کچھ ضروری ہدایات دوں گا۔نظام شوری کی اہمیت ( دین حق ) میں نظام شوری بہت اہمیت کا حامل ہے۔یہ اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ ( دین حق ) میں نظام خلافت۔اس وضاحت سے آپ مجلس شوری کی اہمیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔اور آپ لوگوں کی اہمیت کا اندازہ بھی جو مجلس شوری کے ممبر ہیں۔( دین حق ) دونوں کو یعنی انبیاء کو اور انبیاء کی وفات کے بعد ان کے جانشین یعنی خلفاء کو بنیادی اصولی تعلیم دیتا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے متبعین سے جماعت کے اہم معاملات میں مشورہ طلب کریں۔تاکہ مختلف طبقات اور مختلف معاشروں کے لوگوں کے متعلق علم حاصل کرسکیں۔کیونکہ مختلف طبقات اور مختلف معاشروں سے لوگ ( دین حق ) میں آئے ہوئے ہیں۔اب میں آپ کے سامنے مختصر بیان کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ نے مشورہ طلب کرنے کو لوگوں کے لیے رحم کا منبع قرار دیا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ مشورہ طلب کرتے ہیں وہ انصاف کی راہ سے کبھی گمراہ نہیں ہوں گے حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے۔حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہم معاملات میں دوسروں سے مشورہ لینے کے بارہ میں خصوصیت سے بہت خیال رکھا کرتے تھے۔چونکہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم