مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 157 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 157

157 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم میں نے کہا مضامین اور تقاریر کے پروگرام بنائے جائیں۔ہر ایک کے بھی علم میں آئے۔نئے شامل ہونے والوں کو بھی اور نئے بچوں کو بھی۔تا کہ خاص طور پر نوجوانوں میں، کیونکہ جب کالج کی عمر میں جاتے ہیں تو زیادہ اثر پڑتے ہیں۔تو جب یہ باتیں سنیں تو نو جوان بھی جواب دے سکیں۔پھر یہ ہے کہ ہراحمدی اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرے۔تا کہ دنیا کو یہ بتا سکیں کہ یہ پاک تبدیلیاں آج آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی کی وجہ سے ہیں جو چودہ صدیوں سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی اسی طرح تازہ ہے۔۔۔الفضل انٹر نیشنل 25 فروری تا 3 مارچ 2005ء )