مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 156
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 156 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبه جمعه فرموده 11 فروری 2005ء سے اقتباس * آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراضات کا رد کریں بعض لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک کے بارے میں بعض کتابیں لکھی ہیں اور وقتاً فوقتا آتی رہتی ہیں۔اسلام کے بارے میں، اسلام کی تعلیم کے بارے میں یا آپ کی ذات کے بارے میں بعض مضامین انٹرنیٹ یا اخبارات میں بھی آتے ہیں، کتب بھی لکھی گئی ہیں۔ایک خاتون مسلمان بن کے ان سائیڈ سٹوری (Inside Story) بتانے والی بھی آجکل کینیڈا میں ہیں۔جب احمدی اس کو چیلنج دیتے ہیں کہ آؤ بات کرو تو بات نہیں کرتی اور دوسروں سے ویسے اپنے طور پر جو مرضی گند پھیلا رہی ہے۔تو بہر حال آج کل پھر یہ ہم ہے۔ہر احمدی کو اس بات پہ نظر رکھنی چاہیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق کا تقاضا یہی ہے کہ آپ کی سیرت کے ہر پہلو کو دیکھا جائے اور بیان کیا جائے ، اظہار کیا جائے۔یہ نہیں ہے کہ اگر کوئی خلاف بات سنی ، جلوس نکالا ، ایک دفعہ جلسہ کیا، ایک دفعہ غصے کا اظہار کیا اور بیٹھ گئے۔بلکہ مستقل ایسے الزامات جو آپ کی پاک ذات پر لگائے جاتے ہیں ان کا رڈ کرنے کے لیے، آپ کی سیرت کے مختلف پہلو بیان کئے جائیں۔ان اعتراضات کو سامنے رکھ کر آپ کی سیرت کے روشن پہلو دکھائے جا سکتے ہیں۔کوئی بھی اعتراض ایسا نہیں جس کا جواب موجود نہ ہو۔جن جن ملکوں میں ایسا بیہودہ لٹریچر شائع ہوا ہے یا اخباروں میں ہے یا ویسے آتے ہیں وہاں کی جماعت کا کام ہے کہ اس کو دیکھیں اور براہ راست اگر کسی بات کے جواب دینے کی ضرورت ہے یعنی اس اعتراض کے جواب میں ، تو پھر وہ جواب اگر لکھنا ہے تو پہلے مرکز کو دکھائیں۔نہیں تو جیسا کہ میں نے کہا سیرت کا بیان تو ہر وقت جاری رہنا چاہیے۔یہاں بھجوائیں تا کہ یہاں بھی اس کا جائزہ لیا جا سکے اور اگر اس کے جواب دینے کی ضرورت ہو تو دیا جائے۔جماعت کے افراد میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے بارے میں جس طرح