مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 110 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 110

110 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم اور انہوں نے ہی جماعت کے نظام کو چلانا ہے۔تو ان کو بچپن سے ہی اگر وعدہ پورا کرنے کی عادت نہ ڈالی گئی تو یہ آہستہ آہستہ ہر کام میں غیر سنجیدہ ہو جائیں گے۔کوئی کام بھی ان کے نزدیک اہمیت نہیں رہے گی۔اتنا زیادہ وعدہ پورا کرنے اور سچ بولنے کی عادت ڈالیں بچوں میں کہ بچپن سے ہی ایک احمدی بچے کا ایک خاص وصف ہو جائے۔نظر آتا ہو کہ یہ احمدی بچہ ہے۔ہمیشہ پاک اور صاف زبان استعمال کریں پھر منافق کی یہ نشانی بتائی اس حدیث میں کہ جب جھگڑتے ہیں تو گالی گلوچ سے کام لیتے ہیں۔یاد رکھیں اگر کبھی کسی سے اختلاف ہو بھی جائے تو چاہے وہ اپنا ہو یا غیر ہوز بان پر ہرگز گالی نہیں آنی چاہیے۔ایک احمدی کی زبان ہمیشہ پاک اور صاف ہونی چاہیے کیونکہ گالی آنے کا مطلب ہی یہ ہے کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں آپ کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔اپنی بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے جس کی وجہ سے غصہ میں آ کر گالی گلوچ شروع کر دی۔اس لیے یہ گھٹیا طریق ہے جو کبھی بھی کسی احمدی کو اختیار نہیں کرنا چاہیے اور نو جوانوں کو ، بچوں کو خاص طور پر جو نو جوانی کی عمر میں داخل ہورہے ہیں اس طرف خاص توجہ دینی چاہیے۔اور ہر احمدی خادم کو ، ہر طفل کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس نے پاک زبان کا استعمال کرنا ہے۔کبھی کسی سے کسی اختلاف کی صورت میں کسی اونچ نیچ کی صورت میں کبھی غلط بات منہ پر نہیں لانی۔کسی قسم کی گالی اور غلیظ بات اس کے منہ سے نہیں نکلنی چاہیے۔اور جب اس طرح ہو جائیں گے تو یہی آپ کے بچے ہونے کی نشانی ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ حقیقت میں جب تک انسان جھوٹ کو ترک نہیں کرتا وہ مطہر نہیں ہو سکتا یعنی پاک نہیں ہوسکتا۔نابکار دنیا دار کہہ سکتے ہیں کہ جھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں۔یہ دنیا داروں کا کام ہے کہ وہ کہیں کہ جھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں۔یہ ایک بے ہودہ گوئی ہے۔اگر سچ سے گزارہ نہیں ہوسکتا تو پھر جھوٹ سے ہرگز گزارہ نہیں ہوسکتا۔افسوس کہ یہ بد بخت لوگ خدا تعالیٰ کی قدر نہیں کرتے۔وہ نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کے بدوں گزارہ نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے بغیر گزارہ نہیں ہوسکتا۔وہ اپنا معبودا اور مشکل کشا جھوٹ کی نجاست کو ہی سمجھتے ہیں۔اسی لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں جھوٹ کو بتوں کی نجاست کے ساتھ وابستہ کر کے بیان فرمایا ہے۔یقیناً سمجھو کہ ہم ایک قدم کیا ایک سانس بھی خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر نہیں لے سکتے۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 367)