مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 111 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 111

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 111 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی جھوٹ کے خلاف ایک مہم چلائیں پس جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ جھوٹ کے خلاف آپ لوگ ایک مہم چلائیں ، عمومی طور پر تمام جماعت لیکن خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمد یہ خاص طور پر اس طرف توجہ دیں۔اور اپنی آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے اس برائی کو جڑ سے اکھیڑ دیں۔اور ہر خادم وطفل سو فیصد سچ بولنے والا ہو جائے۔جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ وہ ہرگز پاک نہیں ہوسکتا جو جھوٹ کو ترک نہیں کرتا۔جو جھوٹ کو نہیں چھوڑتا اور جو پاک نہیں وہ خدا تعالیٰ کا قرب نہیں پاسکتا۔اگر خدا تعالیٰ کا قرب نہ پایا تو پھر احمدی ہونے کا یا احمدی کہلانے کا مقصد ہی فوت ہو گیا۔کوئی فائدہ ہی کوئی نہیں۔تو آپ نے فرمایا کہ ایسا آدمی اللہ تعالیٰ کو کس طرح پاسکتا ہے جو جھوٹ کو اپنا معبود سمجھتا ہے، جو جھوٹ کو خدا سمجھتا ہے۔وہ تو پھر اللہ تعالیٰ کی بجائے جھوٹ کی عبادت کر رہا ہے۔اگر ہم سو فیصد ہر معاملہ میں سچ بولنے کی عادت ڈالیں تو تمام بنیادی اخلاق ہمارے اندر خود بخود پیدا ہو جائیں گے اور ہوتے چلے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔معروف فیصلہ“ کی تعریف پھر آپ نے ایک عہد کیا ہے، خدام الاحمدیہ نے ایک عہد کیا ہے۔ہر اجلاس میں ، ہر اجتماع میں اس کو دہراتے ہیں کہ خلیفہ وقت جو بھی معروف فیصلہ فرمائیں گے اس کی پابندی کرنا ضروری سمجھوں گا۔یہ معروف فیصلہ کیا ہے؟ یہ معروف فیصلہ ہے کہ جو اللہ اور رسول کا حکم اور اس کی تعلیم ہے اس کو دنیا میں پھیلانا ، اپنی تربیت کرنا، اپنی روحانیت میں اضافہ کرنا۔اور اس طرف میں کئی دفعہ توجہ دلا چکا ہوں کہ نمازوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دیں۔فجر کی نماز بر وقت پڑھیں گزشتہ سال آپ کا یہی ایک تھیم (Theme) بھی تھا شاید خدام الاحمدیہ کا۔اور اس میں کوشش بھی کی انہوں نے ، لیکن ( بیوت) میں، نماز سنٹروں میں جو نمازیوں کی حاضری ہونی چاہیے وہ نہیں ہوتی۔نوجوانوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔اور خاص طور پر فجر کی نماز میں۔اگر رات دیر تک پڑھائی بھی کی ہے، مصروف رہے ہیں ، کالج یونیورسٹی میں کام کرتے رہے ہیں تب بھی آج کل ہر ایک کے پاس الارم کی گھڑیاں