مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 54 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 54

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 54 ارشادات حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبہ جمعہ فرمودہ 16 جولائی 2004ء سے اقتباسات * يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُوْلِ وَتَنَاجَوْا بالبرِّ وَالتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ (سورة المجادله: 10 ) انسان اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی مخلوق ہے جو معاشرتی زندگی گزارے بغیر نہیں رہ سکتی۔معاشرتی زندگی کا صرف یہی مطلب نہیں کہ ایک گروہ اور ایک جتھہ اور خاندان بنا کر رہ لینا تا کہ اپنے گروہ یا خاندان کی پہچان ہو جائے۔اس طرح کے گروہ تو دوسرے جانوروں میں بھی پائے جاتے ہیں ان میں بھی یہ احساس ہے کہ اگر ا کٹھے رہیں گے جتھہ بنا کر رہیں گے تو دوسرے جانوروں سے بھی محفوظ رہیں گے۔اپنے بچوں اور کمزوروں کی حفاظت کے لیے بعض جانور بڑی پلاننگ (Planning) سے ، چلتے ہیں۔جانوروں میں خود حفاظتی نظام میں جب گھانا میں تھا وہاں جماعت کا ایک فارم تھا جو کہ جنگل کے اندر دریا کے کنارے واقع تھا اور جنگل کی کچھ صفائی کر کے وہ شروع کیا گیا تھا۔وہاں مختلف قسم کے جانور بھی رہتے تھے۔ایک دن میں جب فارم پر گیا تو جو ہمارے وہاں کام کرنے والے تھے، کارندے تھے ، انہوں نے مجھے بتایا کہ ہم صبح صبح فارم کی طرف جارہے تھے جب ہم جنگل کے سرے پہ پہنچے جہاں سے فارم شروع ہوتا ہے تو دیکھا کہ چیمپینز یز ( بندروں کی ایک قسم ہے ) ان کا ایک گروہ، بہت بڑا غول وہاں کنارے پر بیٹھا تھا اور جب انہوں نے آدمیوں کی آواز میں سنیں تو دوڑ لگائی اور جب دوڑنے لگے تو پتہ لگا کہ ان میں سے کچھ کمزور بھی ہیں کچھ بڑی عمر کے بوڑھے بھی لگ رہے تھے اور کچھ بچے بھی ، تو کیونکہ ان کو اگلے جنگل میں پہنچنے کے لیے میدان سے گزرنا پڑتا تھا یعنی فارم سے تو ان کو بڑا گر وہ نظر آیا تو انہوں نے بھی دیکھا کہ یہ کھلے عام ہیں اور ڈر کے دوڑے ہیں تو پھر آدمی میں بھی تھوڑی سی جرات پیدا ہو جاتی ہے، چار پانچ آدمی تھے