مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 33 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 33

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 33 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بچوں کے دوستوں کا بھی پتہ ہونا چاہیے پھر یہ بھی نظر رکھنی چاہیے کہ بچوں کے دوست کون ہیں بچوں کے دوستوں کا بھی پتہ ہونا چاہیے۔کئی دفعہ سمجھانے کے باوجود ، ابھی بھی والدین کی یہ شکایات ملتی رہتی ہیں کہ انہوں نے سختی کر کے یا پھر بالکل دوسری طرف جا کر غلط حمایت کر کے بچوں کو بگاڑ دیا۔ایک بچہ جو پندرہ سولہ سال کی عمر تک بڑا اچھا ہوتا ہے جماعت سے بھی تعلق ہوتا ہے ، نظام سے بھی تعلق ہوتا ہے ، اطفال الاحمدیہ کی تنظیم میں بھی حصہ لے رہا ہوتا ہے۔جب وہ پندرہ سولہ سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو پھر ایک دم پیچھے ہٹنا شروع ہو جاتا ہے اور پھر ہٹتا چلا جاتا ہے، یہاں تک کہ ایسی بھی شکایتیں آئیں کہ ایسے بچے ماں باپ سے بھی علیحدہ ہو گئے۔اور پھر بعض بچیاں بھی اس طرح ضائع ہو جاتی ہیں۔جن کا بہر حال افسوس ہوتا ہے۔تو اگر والدین شروع سے ہی اس بات کا خیال رکھیں تو یہ مسائل پیدا نہ ہوں۔دوست سوچ سمجھ کر بنا ئیں پھر بچوں کو بھی میں کہتا ہوں کہ اپنے دوست سوچ سمجھ کر بناؤ۔یہ نہ سمجھو کہ والدین تمہارے دشمن ہیں یا کسی سے روک رہے ہیں بلکہ سولہ سترہ سال کی عمر ایسی ہوتی ہے کہ خود ہوش کرنی چاہیے، دیکھنا چاہیے کہ ہمارے جو دوست ہیں بگاڑنے والے تو نہیں ، اللہ تعالیٰ سے دور لے جانے والے تو نہیں ہیں۔کیونکہ جو اللہ تعالیٰ سے دور لے جانے والے ہیں وہ تمہارے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔تمہارے ہمدرد نہیں ہو سکتے ،تمہارے بچے دوست نہیں ہو سکتے۔اور ایک احمدی بچے کوتو کیونکہ صادقوں کی صحبت سے فائدہ اٹھانا ہے اس لیے یا درکھیں کہ یہ گروہ شیطان کا گروہ ہے صادقوں کا گروہ نہیں اس لیے ایسے لوگوں میں بیٹھ کے اپنی بدنامی کا باعث نہ بنیں، ایسے بچوں یا نو جوانوں سے دوستی لگا کے اپنے خاندان کی بدنامی کا باعث نہ بنیں اور ہمیشہ نظام سے تعلق رکھیں۔نظام جو بھی آپ کو سمجھاتا ہے آپ کی بہتری اور بھلائی کیلیے سمجھا تا ہے۔نمازوں کی طرف توجہ دیں۔قرآن پڑھنے کی طرف توجہ دیں اللہ تعالیٰ ہمارے ہر بچے کو ہر شیطانی حملے سے بچائے۔۔۔کتب مسیح موعوڈ پڑھنے کی خصوصی تاکید۔۔۔۔دعاؤں کے ساتھ ساتھ حضرت اقدس مسیح موعود کی تفاسیر اور علم کلام سے فائدہ اٹھانا