مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 28 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 28

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 28 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبه جمعه فرموده 4 جون 2004ء سے اقتباسات * وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ﴾ (سورة تم سجدہ: 34) اس آیت کا ترجمہ ہے کہ بات کہنے میں اس سے بہتر کون ہوسکتا ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک اعمال بجالائے اور کہے کہ میں یقیناً کامل فرمانبرداروں میں سے ہوں۔دعوت الی اللہ کے لیے عارضی وقف کی تحریک د نیا میں ہر احمدی اپنے لیے فرض کر لے کہ اس نے سال میں کم از کم ایک یا دو دفعہ ایک یا دو ہفتے تک اس کام کے لیے وقف کرنا ہے۔یہ میں ایک یا دو دفعہ کم از کم اس لیے کہ رہا ہوں کہ جب ایک رابطہ ہوتا ہے تو دوبارہ اس کا رابطہ ہونا چاہیے اور پھر نئے میدان بھی مل جاتے ہیں۔اس لیے اس بارے میں پوری سنجیدگی کے ساتھ تمام طاقتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو ہر ایک کو پیش کرنا چاہیے۔چاہے وہ ہالینڈ کا احمدی ہو یا جرمنی کا ہویا بیلجیئم کا ہو یا فرانس کا ہو یا یورپ کے کسی بھی ملک کا ہو یا دنیا کے کسی بھی ملک کا ہو چاہے گھانا کا ہوا فریقہ میں یا بورکینا فاسو کا ہو، کینیڈا کا ہو یا امریکہ کا ہو یا ایشیائی کسی ملک کا ہو، ہر ایک کو اب اس بارے میں سنجیدہ ہو جانا چاہیے اگر دنیا کو تباہی سے بچانا ہے۔ہر ایک کو ذوق اور شوق کے ساتھ اس پیغام کو پہنچا ئیں ، اپنے ہم وطنوں کو اپنے اس پیغام کو پہنچا ئیں ، اور جیسا کہ میں نے کہا دنیا کو تباہی سے بچائیں کیونکہ اب اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے بغیر کوئی قوم بھی محفوظ نہیں۔اس لیے اب ان کو بچانے کے لیے داعیان الی اللہ کی مخصوص تعداد یا مخصوص ٹارگٹ حاصل کرنے کا وقت نہیں ہے۔یا اسی پر گزارا نہیں ہو سکتا۔بلکہ اب تو جماعتوں کو ایسا پلان کرنا چاہیے، جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ ہر شخص ، ہر احمدی اس پیغام کو پہنچانے میں مصروف ہو جائے۔اور آپ لوگ جہاں اس کام سے دنیا کو