مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 27 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 27

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 27 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی تحریکات میں حصہ لے لیتی ہیں۔لیکن اگر ان کے پاس زیور ہے، اس کی بھی شرح کے لحاظ سے مختلف فقہاء نے بحث کی ہوئی ہے۔باون تولے چاندی تک کا زیور ہے یا اس کی قیمت کے برابر اگر سونے کا زیور ہے تو اس پر زکوۃ فرض ہے ، اور اڑھائی فی صد اس کے حساب سے زکوۃ دینی چاہیے اس کی قیمت کے لحاظ سے۔اس لیے اس طرف بھی عورتوں کو خاص طور پر توجہ دینی چاہیے اور زکوۃ ادا کیا کریں۔بعض جگہ یہ بھی ہے کہ کسی غریب کو پہننے کے لیے زیور دے دیا جائے تو اس پر زکوۃ نہیں ہوتی لیکن آج کل اتنی ہمت کم لوگ کرتے ہیں کسی کو دیں کہ پتہ نہیں اس کا کیا حشر ہو۔اس لیے چاہیے کہ جو بھی زیور ہے، چاہے خود مستقل پہنتے ہیں یا عارضی طور پر کسی غریب کو پہننے کے لیے دیتے ہیں احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ اس پر زکوۃ ادا کر دیا کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو حضرت اماں جان کے بارے میں فرمایا کہ وہ با وجود اس کے کہ غرباء کو بھی زیور پہننے کے لیے دیتی تھیں لیکن پھر بھی زکوۃ ادا کیا کرتی تھیں۔تو احمدی خواتین کو زکوۃ ادا کرنے کی طرف خاص طور پر توجہ دینی چاہیے۔اور جب عورتوں کی کوئی آمد نہیں ہوتی اور اکثر عورتوں کی آمد نہیں ہے تو ظاہر ہے پھر اس زکوۃ کی ادائیگی میں مردوں کو مدد کرنی ہوگی۔ماہوار چندہ کی شرح خلافت ثانیہ میں مقرر ہوئی ماہوار چندے کی شرح خلافت ثانیہ میں مقرر ہوئی جب با قاعدہ ایک نظام قائم ہوا اور چندہ عام کی شرح 1/16 اس وقت سے قائم ہے۔لیکن حضرت مصلح موعود نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک ارشاد سے استنباط کر کے یہ شرح مقرر کی تھی۔تو بہر حال جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ماہوار چندے کے علاوہ اپنی وسعت کے لحاظ سے اکٹھی رقم بھی تم دے سکتے ہو اور اس کے لیے جماعت میں مختلف تحریکات ہوتی رہتی ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے لوگ اس میں حصہ لیتے ہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا، پہلے بھی کہا ہے کہ اس نیت سے اور اس ارادے سے ہر ادا ئیگی ، ہر چندہ اور ہر وعدہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا ہے نہ کہ کسی بناوٹ کی وجہ سے۔اور ہمیشہ جب بھی خرچ کریں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ہر نئی تحریک میں حصہ لینے کی توفیق دی یا فرض ماہوار چندہ کو ادا کرنے کی توفیق دی، بجٹ پورا کرنے کی توفیق دی۔الفضل اند نیشنل 11 تا 17 جون 2004ء)